گوگل پر پاکستانیوں کی صحتمند ماحول، آن لائن خریداری بڑی سرچنگ ترجیحات

گوگل پر پاکستانیوں کی صحتمند ماحول، آن لائن خریداری بڑی سرچنگ ترجیحات

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز ) گوگل پر پاکستانیوں کی

گوگل نے پاکستان میں لاک ڈاﺅن کے دوران انٹرنیٹ سرچنگ کی تفصیلات جاری

کر دیں، لاک ڈاﺅن میں آن لائن گراسریز ڈیلیوری کی تلاش میں 300 فیصد اضافہ

ہوا، پاکستانی صارفین زیادہ تر ماحول، صحتمند طرز زندگی اور آن لائن خریداری

سے متعلق مواد سرچ کررہے ہیں۔ گوگل ایشیا پیسفک کے انڈسٹری ہیڈ فار ساﺅتھ

ایشیا فراز اظہر نے کہا کہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صارفین بلند تر نفاست،

زیادہ پائیدار اشیا اور خدمات میں دلچسپی لیتے ہیں اور گزشتہ 12 ماہ کے دوران،

صحتمند تر طرز زندگی کی جانب آن کی رغبت بڑھی ہے۔

=–= سوشل میڈیا سے متعلق ایسی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

گوگل کے مطابق 5 میں سے 4 پاکستانی صارفین خریداری سے پہلے مصنوعات

آن لائن تلاش کرتے ہیں اور آن لائن سرچ اور ویڈیو کے درمیان منتقل ہوتے رہتے

ہیں۔ کرونا وباء کے دوران آن لائن گراسریز کی خریداری بڑھ گئی اور کرونا کی

وباء سے قبل اور بعد میں آن لائن گروسریز ڈیلیوری کی تلاش میں 300 فیصد

اضافہ ہو چکا ہے۔ صارفین کی جانب سے مصنوعات کی تلاش میں اپنے اردگرد

اور قریبی فراہمی کے آپشن کے استعمال میں 138 فیصد اضافہ ہوا، اسی روز

ڈیلیوری کا آپشن استعمال کرنے کے رجحان میں ڈیڑھ گنا جبکہ تیز رفتار ڈیلیوری

کے آپشن سرچ کرنیوالوں کی تعداد میں 130 فیصد اضافہ ہوا۔ گوگل کے مطابق

پاکستانی انٹرنیٹ صارفین ماحول سے متعلق فکرمند ہیں اور اس سے متعلق مواد

کی تلاش میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ” موسمیاتی تبدیلی “ اور ” الیکٹرک

گاڑیوں“ سے متعلق مواد کی تلاش میں ڈیڑھ گنا اضافہ ہوا جبکہ قابل تجدید توانائی

کے بارے میں معلومات کی تلاش 130 فیصد بڑھ گئی۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پاکستان میں گوگل سرچ استعمال کرنیوالے ہوا کے معیار اور آلودگی کے واضح

اثرات کے بارے میں بھی تجسس رکھتے ہیں کیونکہ کلیئر اسکائز کی تلاش میں

300 فیصد اضافہ ہوا، کلین ایئر کی تلاش میں 225 فیصد، صاف پانی کی تلاش

میں 217 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گوگل کے مطابق ڈیجیٹل ویڈیو کے استعمال میں

اضافہ جاری ہے، ویڈیو اسٹریمنگ اور شیئرنگ کے پلیٹ فارمز وہ مقامات ہیں

جہاں پاکستانی اپنی معلومات، تفریح، خبروں اور کھیلوں کی تصدیق کرتے ہیں۔

اسی طرح صحت بخش طرز زندگی یعنی خوراک اور ورزش کا رجحان بھی

پاکستانیوں میں بڑھ رہا ہے، پاکستان میں کھانا پکانے سے متعلق مختلف شاندار

روایتیں پائی جاتی ہیں تاہم متبادل خوراک اور خوراک کے ایسے طریقے جنہیں

انسانی صحت کے اعتبار سے بنایا گیا ہو انکی سرچنگ میں بھی اضافہ ہوا جبکہ ”

یومیہ ورزش “ کی تلاش میں 160 فیصد اضافہ ہوا۔

گوگل پر پاکستانیوں کی

Leave a Reply