Google Pakistan

کرونا وائرس سے پیدا بحران، گوگل کا عزم اور پاکستان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

(جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) گوگل پاکستان

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کے مدنظر کئی شعبوں میں مدد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

…………………………………………………………………………………………..
یہ بھی پڑھیئے: جی میل صارفین کا ریکارڈ اکٹھا کرنے میں مصروف
…………………………………………………………………………………………..
معاونت کیلئے 3 اہم ترجیحات

سرچ انجن گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس قدر بڑے پیمانے پر موجود بحران، پر قابو پانے کیلئے مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہو گی، اور ہم مدد کیلئے ہر وہ کام کریں گے جو کر سکتے ہیں۔ کمپنی وائرس کیخلاف پاکستان کی مختصر اور طویل المدتی معاونت جاری رکھے گی، اس کیلئے تین اہم ترجیحات پر توجہ دی جائے گی، جسے کمپنی مستقل بحالی کیلئے انتہائی اہم قرار دیتی ہے۔کمپنی نے بتایا کہ یہ بات بہت اہم ہے کہ لوگوں کے پاس، صحت کے حوالے سے ایسی آن لائن معلومات موجود ہوں، جن پر وہ بھروسہ کر سکیں، اور اس طرح کووڈ 19 کیخلاف خود، اپنے لیے اور اپنے اطراف میں موجود دوسرے لوگوں کیلئے درست فیصلہ کر سکیں۔

صحت کے عالمی حکام کی تازہ ترین اپ ڈیٹس

بیان کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے گوگل سرچ، گوگل میپس اور یوٹیوب پر اردو اور انگریزی میں صحت کے عالمی حکام کی تازہ ترین اپ ڈیٹس، اور مشورے فراہم کیے ہیں۔ اسی طرح حفظان صحت کے بارے میں آگاہی کی مہمیں چلانے میں بھی مدد کر رہے ہیں، سفر کے بارے میں مشورے فراہم کرنے کیساتھ گوگل، یوٹیوب یا گوگل پلے اسٹور پر موجود، ایپس کے ذریعے پھیلنے والی غلط معلومات کی روک تھام کیلئے بھی اپنی کوششیں تیز کی ہیں۔

خصوصی مقامی ویب سائٹ متعارف

اس مقصد کیلئے پاکستان میں کووڈ 19 کے حوالے سے خصوصی مقامی ویب سائٹ متعارف کرائی ہے، جس میں بیماری کے حوالے سے تعلیم، روک تھام اور وسائل سے آگاہ کیا جارہا ہے- یعنی انسداد وائرس کیلئے بہترین اقدامات، حکومت پاکستان کی مصدقہ معلومات کے لنکس، گوگل کی جانب سے افراد، تعلیمی اور کاروباری اداروں کیلئے، مفید مشورے بھی شامل ہوں گے۔

گوگل میٹ اور گوگل کلاس روم تیار، مفت دستیاب

پاکستان میں گھر سے باہر نکلنے، لوگوں کے اکٹھے ہونے جیسی پابندیوں کے باعث تقریباً 6 کروڑ طالبعلم، تعلیمی اداروں میں جانے سے محروم ہوسکتے ہیں، جس سے خاندانوں، سکولوں اور اساتذہ پر دباؤ بہت بڑھ گیا ہے۔ دوردراز مقامات سے تعلیم کی فراہمی میں اساتذہ کی مدد کیلئے کمپنی نے گوگل میٹ اور گوگل کلاس روم تیار کیے ہیں، جو مفت دستیاب ہیں، جن پر گوگل اور یوٹیوب کے ذریعے تربیت و مشورے دئیے جا سکتے ہیں۔

Grow with Google

یونیسکو کے تعاون سے ٹیچ فرام ہوم کا آغاز کیا گیا ہے، جو دنیا بھر میں اساتذہ کیلئے ایک مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔ گوگل کی ایک ویب سائٹ Grow with Google کو متعارف کرایا گیا ہے، جہاں پاکستانی مفت ٹریننگ، ٹولز اور ایونٹس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اپنی اسکلز، کیرئیر اور کاروبار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ گھر پر کام کرنے کے حوالے سے بھی، ویب سائٹ میں ایک سیکشن ریموٹ ورکنگ دیا گیا ہے، جو لوگوں کو کام کرنے، تعلیم دینے اور کہیں سے کچھ بھی سیکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ بیان میں بتایا گیا، کمپنی نے حال ہی میں دنیا بھرکے، چھوٹے کاروباری اداروں کیلئے 80 امریکی ڈالرز کی مدد کا اعلان کیا ہے، جسمیں فنانس تک رسائی، ایڈ کریڈٹ، وائرس کیخلاف اخراجات پورا کرنے میں مدد کے طور پر گرانٹس شامل ہیں۔

Primer Google

سوشل میڈیا پر تعلیم دینے سمیت Primer Google کے نام سے ایک ایپ فراہم کی ہے، تاکہ ڈیجیٹل اسکلز میں چھوٹے کاروباری اداروں کی تربیت جاری رہے، اور وہ اپنے عملے کو دور دراز علاقوں سے کام کرنے کے قابل بنا سکیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کووڈ 19، نے ہم سب پر بہت بڑی ذمہ داری عائد کر دی ہے، اور ہم ایسے وقت میں، جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی، اپنی ذمہ داری پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں، یعنی قابل اعتماد معلومات تک رسائی، ریموٹ لرننگ کے بارے میں اعانت، چھوٹے کاروباری اداروں کی مدد، اور بہت کچھ۔۔

یہ اقدامات محض ایک آغاز

دنیا کی بڑی سرچ انجن کمپنی گوگل کا یہ بھی کہنا ہے، کہ یہ اقدامات جن کا انہوں نے اعلان کیا ہے، محض ایک آغاز ہے۔ یہ سب انجام دینے کیلئے گوگل پاکستان کیساتھ ہے، تاکہ کووڈ 19 پر قابو پانے میں مدد فراہم، اور ایک مضبوط مستقبل تشکیل دے سکیں۔

ہماری پیش کردہ معلومات پسند آئی ہوں تو: فالوکریں سوشل میڈیا پر

گوگل پاکستان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply