گوگل میپس میں ایک اور نیا فیچر، آپ اچھا سمجھتے ہیں یا خطرناک --؟

گوگل میپس میں ایک اور نیا فیچر، آپ اچھا سمجھتے ہیں یا خطرناک –؟

Spread the love

نیویارک (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) گوگل میپس نیا فیچر

گوگل میپس دنیا بھر میں لوگوں کی پسندیدہ ایپس میں سے ایک ہے اور اب اس میں

ایک اور کارآمد اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل میپس میں

انسائیٹ ٹیب کا اضافہ کیا جارہا ہے جو ٹائم لائن کا حصہ ہو گا اور یہ صارفین کے

ماہانہ بنیادوں پر سفر کے موڈز کو ٹریک کرے گا۔ یہ فیچر بتدریج متعارف کرایا جارہا

ہے اور بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہو گا۔

=–= سوشل میڈیا سے متعلق ایسی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

انسائیٹ کے ذریعے گوگل کی جانب سے صارفین کو اپنی سرگرمیوں کا موازنہ

کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔ اس فیچر سے انہیں یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ

ایک ماہ کے دوران مختلف ذرائع سے سفر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے پیروں پر یعنی

چل کر کتنا وقت گزارا۔ اس کے علاوہ ذاتی اعداد و شمار سے صارفین کو اندازہ ہو

سکے گا کہ ان کی سفری عادات کیا ہیں۔ انسائیٹ فیچر کو گوگل کی جانب سے ان

لوکیشنز کو جاننے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا جہاں آپ جا چکے ہیں اور یہ

بھی بتا سکے گا کہ مہینے کا کونسا دن سب سے زیادہ مصروف گزرا۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یہ فیچرسرگرمیوں کو ٹریک کرے گا اور وہ بھی زیادہ تفصیلی انداز سے، اب اس کو

آپ اچھا سمجھتے ہیں یا خطرناک، یہ آپ پر ہے۔ اس فیچر کو ابھی جرمنی اور

برطانیہ میں متعارف کرایا گیا ہے اور بہت جلد دنیا کے دیگر حصوں میں بھی دستیاب

ہو گا۔ گوگل کی جانب سے میپس کے یوزر انٹرفیس میں بھی کچھ تبدیلیاں کی جا رہی

ہیں اور وائس اسپیسز کو کم کیا جا رہا ہے، نئے فلوٹنگ بٹن کا اضافہ کیا جائے گا جو

ٹائم لائن میں تبدیلیاں لانے میں مدد فراہم رکے گا۔ گوگل میپس میں ایک نئے ٹرپس ٹیب

کا بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

گوگل میپس نیا فیچر

Leave a Reply