Google Meet

گوگل میٹ کا اپنے صارفین کیلئے کئی خوبیوں کا حامل زبردست فیچر سامنے آ گیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نیویارک (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز ) گوگل میٹ صارفین فیچر

گوگل میٹ استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے

جسمیں صارفین ویڈیو کال میں پیچھے کے منظر کو دھندلا کر سکتے ہیں۔

پس منظر تو دھندلا، مگر صارف کال میں شامل دیگر افراد کو صاف نظر آئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے نئے بلاگ میں بتایا کہ گوگل میٹ میں ایک نئے

فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے، اس فیچر کے ذریعے پس منظر دھندلا ہو جائیگا

مگر صارف کال میں شامل دیگر افراد کو صاف طور پر نظر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مائیکرو سافٹ براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر کا عہد ہوا تمام
———————————————————————————-

شور کو فلٹر آوٹ کرنے کی صلاحیت کی طرح یہ نیا فیچر گوگل کی جانب سے کانفرنس کالز کے دوران انتشار کو محدود کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ گوگل کا کہنا تھا کہ بیک گراونڈ کو دھندلا کرنے سے ہوسکتا ہے ڈیوائس کی رفتار کم ہو جائے تو دیگر ایپس کو صحیح طریقے سے چلانے کے لیے ٹرن آف رکھنا بہتر ہے۔

فیچر ابھی کچھ صارفین کو دستیاب،جلد تمام صارفین استعمال کر سکیں گے

گوگل انتظامیہ کے مطابق یہ فیچر ابھی کچھ صارفین کو دستیاب ہے، آئندہ ہفتوں میں یہ اس فیچر کو دیگر صارفین بھی استعمال کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ میٹ کے ذریعے بیک وقت 100 افراد ایک ویڈیو کال کا حصہ بن سکتے ہیں جبکہ شیڈولنگ، اسکرین شیئرنگ اور رئیل ٹائم کیپشن جیسے فیچرز بھی اس میں دستیاب ہیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

گوگل میٹ صارفین فیچر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply