google-facebook-jtnonline

گوگل، فیس بک دفاتر جلد کھولنے اور اپنے ملازمین کیلئے بڑے فیصلہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نیویارک (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز ) گوگل فیس بک دفاتر

فیس بک اور گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو باقی ماندہ سال میں

بھی گھر سے کام کرنے کی اجازت دیں گے۔ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی

کمپنیوں میں شمار ہونیوالی ان دو کمپنیوں نے جلد ہی اپنے دفاتر کھولنے کا اعلان

کیا، مگر کہا کہ وہ گھر سے کام کرنے کے معاملے میں زیادہ لچک دکھائیں گے۔

—————————————————————————–
یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس سے پیدا بحران، گوگل کا عزم اور پاکستان
—————————————————————————–

فیس بک انتظامیہ نے کہا کہ وہ 6 جولائی کو اپنے دفاتر کھولے گی۔ گوگل کے

چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی نے کہا کہ جن ملازمین کو دفتر واپس آنے کی

ضرورت ہے، وہ بہتر حفاظتی اقدامات کیساتھ جولائی میں آ سکیں گے۔ مگر انھوں

نے کہا کہ زیادہ تر ملازمین جو گھروں سے کام کر سکتے ہیں، وہ ایسا سال کے

آخر تک کر سکیں گے۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

فیس بک کا کہنا تھاکہ ان کی کمپنی میں جو کوئی بھی گھر سے کام کر سکتا ہے،

وہ سال کے آخر تک ایسا کرنے کے لیے آزاد ہے۔ ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ فیس

بک ابھی بھی اس حوالے سے کام کر رہا ہے کہ کن ملازمین کو دفتر واپس آنے

کے لیے کہا جائے گا۔

یاد رہے دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن کمپنی گوگل اور سماجی رابطوں کی

ویب سائٹ فیس بک کے دفاتر امریکہ سمیت دنیا بھر میں پھیلی کرونا وائرس کی

وباء کی وجہ سے ہونیوالے لاک ڈاؤن کے باعث بند پڑے ہیں اور ملازمین گھروں

میں بیٹھ کر کام کر رہے ہیں

گوگل فیس بک دفاتر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply