گومل یونیورسٹی،پشتو،سرائیکی دیگر شعبوں میں داخلے،لاسٹ ڈیٹ یکم نومبر 0

گومل یونیورسٹی،پشتو،سرائیکی دیگر شعبوں میں داخلے،لاسٹ ڈیٹ یکم نومبر

Spread the love

ڈیرہ اسماعیل خان(غلمان بابر) گومل یونیورسٹی پشتو سرائیکی

گومل یونیورسٹی میں پشتو اور سرائیکی سمیت مختلف شعبہ جات میں بی ایس

( آنرز) 2021ء میں داخلے کے لئے آخری تاریخ یکم نومبر 2021ء بروز پیر

تک ہے۔ داخلے کے خواہشمند طلبہ اپنے ایڈمیشن فارمز، گومل یونیورسٹی کے

مین کیمپس، سٹی کیمپس اور ٹانک کیمپس میں جمع کروا سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر

ایڈمیشن شفیق الرحمن کے مطابق گومل یونیورسٹی سے بی ایس آنرز ایڈمیشن

2021ء میں اس دفعہ نئے شعبہ جات میں داخلوں کے ساتھ ساتھ بی ایس پشتو

اور سرائیکی میں بھی داخلے شروع ہیں۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

ڈائریکٹر ایڈمیشن کے مطابق داخلے کے خواہشمند طلبہ یکم نومبر 2021ء تک

اپنے ایڈمیشن فارمز گومل یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی آن لائن جمع کرا

سکتے ہیں۔ طلبہ اور ان کے والدین کی آسانی کے لئے گومل یونیورسٹی کے مین

کیمپس کے ساتھ ساتھ سٹی کیمپس اور ٹانک کیمپس میں ایڈمیشن بوتھ بھی قائم کر

دیئے گئے ہیں، تاکہ ٹانک سمیت جنوبی وزیرستان، پنجاب سمیت پورے پاکستان

کے دیگر شہروں سے آنے والے طلبہ اور ان کے والدین اپنی آسانی کو دیکھتے

ہوئے کسی بھی بوتھ میں ایڈمیشن فارمز جمع کرانے کے ساتھ ساتھ ایڈمیشن کے

حوالے سے رہنمائی بھی لے سکیں، طلبہ بذریعہ ڈاک بھی اپنے فارمز بھیجوا

سکتے ہیں۔ تمام امیدوار داخلے کے لئے آن لائن درخواست فارم اور بینک چالان

حاصل کر سکتے ہیں۔ ایڈمیشن کے حوالے سے دیگر معلومات گومل یونیورسٹی

کی ویب سائٹ www.gu.edu.pk یا ایڈمیشن آفس نمبر 0966-9280814 یا

گومل یونیورسٹی کے مین کیمپس سمیت قائم کئے گئے بوتھ سٹی اور ٹانک

کیمپسسز سے بھی لے سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے وزٹ کریں

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

گومل یونیورسٹی پشتو سرائیکی ، گومل یونیورسٹی پشتو سرائیکی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply