کمشیریوں کو حق خوداردیت دلا کر رہینگے، گورنر گلگت بلتستان

کمشیریوں کو حق خوداردیت دلا کر رہینگے، گورنر گلگت بلتستان

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) گورنر گلگت بلتستان

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت

اور بقاء کی خاطر گلگت بلتستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،

مملکت خداداد پاکستان کو ابتداء ہی سے چیلنجز کا سامنا رہا، قوم نے غیر معمولی

حالات میں ہمیشہ استقامت کا مظاہرہ کیا، ملکی ترقی کیلئے کوششیں کرنا ہم سب

پر فرض ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کمشیری عوام کی حق خوداردیت

کی حمایت سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

=–= گلگت بلتستان سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ پاک فوج نے اندرونی و بیرونی ملک دشمن

عناصر، دہشت گردی اور شدت پسندی کیخلاف مثالی قربانیاں پیش کیں، وزیراعظم

عمران خان پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناحٌ اور علامہ اقبالٌ کے خوابوں کے

مطابق فلاحی ریاست بنانے کیلئے پر عزم اور معاشرے سے کرپشن اقرباء پروری

اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، گلگت بلتستان

حکومت بھی وزیراعظم عمران کے وژن کے مطابق میرٹ کی بحالی اور کرپشن

کے خاتمے اقدامات کررہی ہے۔ راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ پاکستان کو

فلاحی ریاست بنا کر امیر وغریب کا فرق کو مٹانا ہو گا، 23 مارچ ہمیں اس عظیم

دن کی یاد دلاتا ہے، جب جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں نے ایک آزاد مسلم ریاست

کے قیام کیلئے قرارداد منظور کی تھی-

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

راجہ جلال حسین مقپون نے کہا برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں کی خون سے

پاکستان کا خواب کا شرمندہ تعبیر ہوا، اسلاف کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش

کرنے کا صحیح طریقہ مخلصانہ طور پر پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے،

ملک کو درہیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کو متحد

ہونا پڑے گا۔ قبل ازیں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے حاجی شاہ

مرزا کو شینا ادب میں خدمات اور قرآن مجید کا شینا زبان میں ترجہ اور منظور

احمد کوکرونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر غیر معمولی اعتراف میں سول

اعزازات سے نوازا۔

گورنر گلگت بلتستان

Leave a Reply