Lahore, Governor Punjab Ch Muhammad Serwar Talking with media at Governor House.

گورنر پنجاب نے لوکل گورنمنٹ بل 2019ء پر دستخط کر دئیے

Spread the love

لاہور(نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پنجاب اسمبلی

کے منظورشدہ لوکل گورنمنٹ بل 2019 پر دستخط کر دیئے جبکہ انکا کہنا تھا

نئے بلدیاتی نظام کے تحت عوام کے ایک ایک پیسے کا تحفظ اور احتساب بھی

یقینی بنایا جائیگا، عوامی سطح پر پائیدار سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا تحریک

انصاف کے منشور کا سب اہم جزو ہے، ماضی کی حکومتوں نے بلدیاتی نمائندوں

کو برائے نام اختیارات دیئے مگر اب نئے بلدیاتی نظام کے تحت حقیقی معنوں میں

اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو منتقل کر رہے ہیں ۔ نیا بلدیاتی نظام 2 درجوں پر

مشتمل ہے جس کے تحت شہروں میں میونسپل اور محلہ کونسل جبکہ دیہات میں

تحصیل اور ویلج کونسل ہونگی ، بل پر دستخط کر نے کے موقعہ پر گفتگو کرتے

ہوئے چودھری محمدسرور نے کہا پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ایسا بلدیاتی نظام

آیا ہے جس کے تحت سالانہ 40 ارب سے زائد بجٹ بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے

عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے خرچ کیا جائےگا یہ کہاں استعمال کرنا ہے

اس کا فیصلہ بھی بلدیاتی نمائندے خود کریں گے ۔ وزیراعظم عمران خان کے

وژن کے مطابق عوام کو مضبوط کر رہے ہیں نئے بلدیاتی نظام میں مقامی سطح

پر عوامی نمائندے بااختیار ہوں گے۔ بلدیاتی اداروں کی مضبوطی سے نہ صرف

عوام بلکہ ملک میں جمہوریت بھی مزید مضبوط ہوگی۔

Leave a Reply