raza baqir jtn online

ملک میں نجی کریڈٹ 6 ٹریلین، صنعتکاروں کو 470 ارب کا فائدہ ہوا، گورنر سٹیٹ بینک

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

فیصل آباد(جے ٹی این آن لائن اکنامک رپورٹر) گورنر سٹیٹ بینک پاکستان

گورنر سٹیٹ بینک پاکستان رضا باقر نے کہا ہے قومی معیشت میں فیصل آباد کا

حصہ 20 فیصد ہے مگر کرونا بحران کے منفی اثرات پر قابو پانے کیلئے

متعارف کرائی جانیوالی مختلف سکیموں کے استعمال میں فیصل آباد کا حصہ

بہت کم ہے جسے بڑھا کر ترقی کی شرح کو تیزی سے بڑھایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کم ہو گی تو شرح سود نیچے آئیگی، گورنر سٹیٹ بینک

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا

مزید کہنا تھا کمرشل بینک مسائل کے آﺅٹ آف بکس حل سے گھبراتے ہیں جبکہ

کرونا جیسے غیر معمولی حالات میں ایسے اقدامات ناگزیر ہو جاتے ہیں۔ کرونا

کے معیشت پر منفی اثرات پر قابو پانے کیلئے سٹیٹ بینک نے جراتمندانہ اور

فوری اقدامات اٹھائے لیکن یہ بات بھی ہمارے مدنظر تھی کہ ان سکیموں کا غلط

استعمال نہ ہو۔ اسوقت نجی کریڈٹ تقریباً 6 ٹریلین ہے جس سے کیش فلو اور

آﺅٹ پٹ کی صورت میں ہمارے صنعتکاروں کو پالیسی ریٹ میںکمی سے 470

ارب روپے سالانہ کی بچت ہو گی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی “بد” اور “خوش” خبریاں
———————————————————————

بینکوں سے لئے گئے 640 ارب کے قرضوں کی قسطیں ایک سال کیلئے موخر کی گئیں۔ جس سے فائدہ اٹھانے والوں میں 90 فیصد چھوٹے یونٹ شامل ہیں۔ بیمار یونٹوں کی طرف سے پہلے سے لئے گئے قرضوں کو ڈبل کر دیا گیا تاکہ وہ بحالی کی سمت میں گامزن ہو سکیں۔ اس طرح اس مد میں انہیں 170 ارب روپے کے مارک اپ کا فائدہ ہوا۔ روزگار سکیم کے تحت 180 ارب روپے کے قرضے جاری کئے جا چکے ہیں۔ اس سے قرض لینے والوں کی لیکویڈیٹی پر تقریباً 1000 ارب کا اثر پڑا۔

بیمار یونٹوں کی بحالی معیشت کیلئے بہت ضروری، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک

اس موقع پر ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سیما کامل چیمہ نے کہا بیمار یونٹوں کی بحالی معیشت کیلئے بہت ضروری ہے۔ فیصل آباد چیمبر میں قائم ہیلپ ڈیسک کے ذریعے ری فنانس سکیم کے تحت 5 ارب روپے کا قرضہ دیا گیا جس سے 50 ہزار ملازمین کا روزگار محفوظ ہوا۔

گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کمشنر آفس کا دورہ،متعلقہ امور پر گفتگو

گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کمشنر آفس کابھی دورہ کیا۔ ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے گورنر سٹیٹ بینک کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں ڈویژنل انتظامیہ کی طرف سے عوامی فلاح وبہبود کی حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

گورنر سٹیٹ بینک پاکستان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply