Laws need to be made in Pakistan for cryptocurrency
Spread the love

اسلام آباد ( جے ٹی این آن لائن) گورنر سٹیٹ بینک تنخواہ

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے گورنر اسٹیٹ بینک سید رضا باقر کی

تنخواہ اور مراعات سے متعلق ایوان بالا میں تحریری سوال پر خزانہ ڈویژن نے

جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ گورنر سٹیٹ بینک سید رضا باقر کو ماہانہ 25 لاکھ

روپے تنخواہ کے علاوہ کئی اقسام کی مراعات میسر ہیں۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

سینیٹر عرفان صدیقی کے سوال کے جواب میں خزانہ ڈویژن کی جانب سے

بھجوائے گئے جواب کے مطابق رضا باقر کی بحیثیت گورنر سٹیٹ بینک تقرری

ایس بی پی ایکٹ 1956 کی شق 10 (3) کے تحت عمل میں آئی ہے۔ اس قانون کے

تحت رضا باقر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی نے 3 سال کے لیے

گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان مقرر کیا ہے۔ ایس بی پی ایکٹ 1956 کے تحت

رضا باقر کی تنخواہ ، ملازمت کی شرائط اور قواعد کا تعین بھی صدر عارف

علوی نے کیا ہے۔ خزانہ ڈویژن کے مطابق رضا باقر کو گورنر سٹیٹ بینک مقرر

کئے جانے کے وقت ان کی ماہانہ 25 لاکھ روپے تنخواہ رکھی گئی تھی، جس میں

ہر سال 10 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ رضا باقر کو ہر ماہ 3 دن چھٹی اور گریجوٹی

ایک ماہ کی تنخواہ سالانہ کی سہولت میسر ہے۔

=-= پاکستان بھر سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تحریری جواب کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک کو تنخواہ کے علاوہ فرنشڈ گھر یا

اس کے برابر کرایہ اور گھر کی مرمت کے اخراجات ملتے ہیں۔ رضا باقر کو

سرکاری طور پر ڈرائیور سمیت 2 گاڑیاں ملی ہیں، ان گاڑیوں کے لیے ماہانہ 600

لیٹر پیٹرول بھی ملتا ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک ڈرائیور کے علاوہ 18 ہزار روپے

ماہانہ تنخواہ والے 4 گھریلو ملازم بھی رکھ سکتے ہیں، ان کی تنخواہ بھی سرکار

ہی ادا کرتی ہے۔ گھریلو ملازمین کے علاوہ رضا باقر کے بچوں کی فیس کا 75

فیصد بھی سرکار ہی ادا کررہی ہے۔ رضا باقر کو لینڈ لائن، موبائل فونز اور

انٹرنیٹ کی مفت سہولیات میسر ہیں۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

واضح رہے کہ ڈاکٹر رضا باقر سٹیٹ بینک کے گورنر بننے سے قبل 18 سال تک

آئی ایم ایف سے منسلک رہے ہیں، 4 مئی 2019ء کو باقر رضا کو گورنر سٹیٹ

بینک مقرر کیا گیا تھا۔ باقر رضا سے قبل سٹیٹ بینک کے سربراہ طارق باجوہ

تھے جن سے حکومت نے استعفیٰ لیا تھا۔

گورنر سٹیٹ بینک تنخواہ ، گورنر سٹیٹ بینک تنخواہ

نوٹ :—

جے ٹی این آن لائن جلد اردو سے انگلش میں تبدیل ہونے جا رہی ہے ، جبکہ اردو

نیوز کیلئے جے ٹی این پی کے آن لائن کردی گئی ہے ،

ضرور ” وزٹ ” کریں – جتن انتظامیہ

Leave a Reply

%d bloggers like this: