0

گواہوں کے بیانات میں خلا ،آپس میں مطابقت نہیں رکھتے،اصغر خان کیس کا مختصر تحریری فیصلہ

Spread the love

سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا تین صفحات پر مشتمل مختصر تحریری فیصلہ جبکہ اصغر خان کے قانونی ورثا ء کو عدالت کی طرف سے نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ۔تحریر ی فیصلے میں کہا گیا ہے سیاسی رہنما ئوں کو پیسے دینے سے متعلق متعدد کارروائیاں کی گئیں، ایف آئی اے نے ایک حتمی رپورٹ بھی جمع کرائی ہے،رپورٹ میں لکھا ہے اہم گواہوں کے بیانات میں خلا ہے، بیانات آپس میں مطابقت ہی نہیں رکھتے، عدالتی فیصلے میں ایف آئی اے کی رپورٹ میں سے متعلقہ پیرا بھی فیصلے کا حصہ بنا دیا گیا،سپریم کورٹ کے مطابق حقیقت سے واقف افراد کو رسیدوں، ادائیگیوں کے طریقے یا وقت کا علم نہیں ، وہ رقم جو بینک اکائونٹس میں ٹرانسفر کی گئی واضح نہیں، متعلقہ بینکوں نے گز شتہ چوبیس سال کا ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا۔سپریم کورٹ نے کہا کیس اصغر خان نے دائر کیا جوا نتقال کر چکے ہیں۔ دریں اثنا اصغر خان کے قانونی ورثا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے سماعت ایک ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی۔یاد رہے 29دسمبر 2018 کو سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے ناکافی شواہد کی وجہ سے عدالت سے کیس بند کرنے کی استدعا کی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا ایف آئی اے کے پاس اتنے شواہد نہیں کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کیخلاف فوجداری کارروائی ہو سکے، جن سیاستدانوں پر الزام تھا، انہوں نے رقم کی وصولی سے انکار کر دیا ہے۔

Leave a Reply