344

گوادر پورٹ، سی پیک مخالفین پاکستان اوربلوچ دشمن،ڈاکٹر جمعہ خان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کوہلو (جے ٹی این آن لائن ) کالعدم بی ایل اے سے تائب بلوچ رہنما ڈاکٹر جمعہ خان مری کی

روس میں قائم کردہ” اوور سیز پاکستانی بلوچ یو نٹی“ تنظیم کا دائرہ کار ماسکو سے پاکستان اور

بلوچستان تک پھیلا دیاگیا ، بلوچستان میں یہ تنظیم ”پاکستان بلوچ یونٹی “کے نام سے کام کرےگی،

اس سلسلے میں کوہلو میں پاکستان بلوچ کمیونٹی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں بلوچ

سیاسی و سماجی رہنماﺅں سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی ،اس موقع پر چیئر مین

ڈاکٹر جمعہ خان مری نے ماسکو سے ٹیلیفونک خطاب کیااورپاکستان بلوچ کمیونٹی کی بڑی تقریب کے

انعقادپر شکریہ ادا کیا اور کہاگوادر پورٹ اور سی پیک کا منصوبہ بلوچستان کی قسمت بدل دیگا ،

وہ لو گ جو ان منصوبوں کی مخالفت کررہے ہیں ، وہ نہ صرف پاکستان کے دشمن ہیں بلکہ بلوچستا ن

کے عوام کے بھی دشمن ہیں۔ان ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت انکی جغرافیائی وجوہات ہیں، بلوچوں کو

ٹشو پیپر کی مانند استعمال کیا جارہاہے ، نام نہاد بلوچ رہنماﺅں کو بھار تی فنڈ پر یورپ میں عیش وعشرت

جبکہ عام بلوچ دہشت گردی و شدید مشکلات کاشکار ہیں ۔اس موقع پر تقریب کے شرکاءنے بھارتی

وزیر اعظم مودی کی تصاویرنذر آتش کیں ، بلوچستان میںمداخلت پر مودی اور بھارتی حکومت کےخلاف

جبکہ پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔

Leave a Reply