کھیلے گا بلوچستان، جیتے گا پاکستان سلوگن کے تحت گوادر میں بڑا کرکٹ میلہ

کھیلے گا بلوچستان، جیتے گا پاکستان سلوگن کے تحت گوادر میں بڑا کرکٹ میلہ

Spread the love

گوادر(جے ٹی این سپورٹس نیوز) گوادر بڑا کرکٹ میلہ

کھیلے گا بلوچستان، جیتے گا پاکستان سلوگن کے تحت گوادر کی تاریخ کا سب

سے بڑا پاک نیوی کامویسٹ کرکٹ کپ گوادرT-10 ٹورنامنٹ شروع ہو گیا ہے،

پہلے روز تین میچ کھیلے گئے، ینگ چراغ کرکٹ کلب، نیو ٹان سٹار کرکٹ کلب

اور ظہور شاہ کرکٹ کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سمندری حدود کی محافظ پاکستان نیوی ( پی این

ایس اکرم ) اور تحصیل کرکٹ کمیٹی گوادر کے زیر اہتمام گوادر کی تاریخ کے

سب سے بڑے پاک نیوی کامویسٹ کرکٹ کپ گوادر ٹی ٹین ٹورنامنٹ کا افتتاح

مہمان خصوصی ریئر ایڈمرل جواد احمد خان کامویسٹ پاک بحریہ نے کیا، دیگر

مہمانوں میں چیئرمین گوادر پورٹ نصیر خان کاشانی، اسٹنٹ کمشنر گوادراطہر

عباس، سابق صدرگوادر کرکٹ ایسوسی ایشن حاجی حنیف حسین، چیئرمین گوادر

کرکٹ ایسوسی ایشن زاہد سعید، استاد اصغر حسین، ارشد کلمتی، مقصود کلمتی،

احمد ندیم، پرویز جمیل، شبیر ماجد، آصف غنی، عزیز انور، عطااللہ اور شبیر نے

بھی خصوصی شرکت کی۔ سینیٹر محمد اسحاق بلوچ کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد

ہونے والے تاریخ ساز ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جب پاکستان کا

قومی ترانہ بجایا گیا تو ٹورنامنٹ میں شریک 25 ٹیموں کے کھلاڑی، مہمان اور

تماشائی احترام میں کھڑے ہو گئے۔

=-،-= کھیل کھلاڑی کی سرپرستی صحتمند معاشرہ، ریئر ایڈمرل جواد احمد خان

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریئر ایڈمرل جواد احمد خان کامویسٹ

پاک بحریہ نے کہا کہ پی این ایس اکرم پاکستان نیوی نے ہمیشہ گوادر میں کرکٹ

کے کھیل کی ترقی و فروغ میں اپنا کردار ادا کیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ کھیل

کے میدان آباد کر کے ہی ہسپتال ویران کئے جا سکتے ہیں، جبکہ کھیل و کھلاڑی

کی سرپرستی سے ہی صحتمند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

=-،-= چراغ کرکٹ کلب کی ینگ الیون کرکٹ کلب کو شکست

T-10 ٹورنامنٹ کے پہلے روز تین میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں چراغ کرکٹ

کلب نے ینگ الیون کرکٹ کلب کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ ینگ الیون کرکٹ

کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 6 وکٹوں

کے نقصان پر 81 رنز بنائے۔ حمیر اسلم 30 رنز اور حنیف 16 رنز بنا کر نمایاں

رہے۔ ینگ چراغ کرکٹ کلب کی طرف سے وہاب اور بالاچ نے 2 دو کھلاڑیوں

کو آؤٹ کیا۔ ینگ چراغ کرکٹ کلب نے 9.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر

84 رنزبنا کر میچ جیت لیا۔ شاہ زیب 30 رنز، وہاب 26 رنز ناٹ آؤٹ اور آدم 17

رنزبنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ وہاب کو آل رانڈ پرفارمنس دکھانے پر مین آف دی

میچ قرار دیا گیا۔

=-،-= سن آف بلوچ کرکٹ کلب کو نیو ٹاؤن سٹار کرکٹ کلب سے شکست

دوسرا میچ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے تاخیر سے آنے کے سبب شروع ہوا

تو ٹورنامنٹ کمیٹی نے سن آف بلوچ کرکٹ کلب کا ایک جبکہ نیو ٹاﺅن سٹار

کرکٹ کلب کے 3 اوورز کم کر دیئے۔ یہ میچ نیو ٹاﺅن سٹار کرکٹ کلب نے 16

رنز سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم نے مقرر کردہ 7 اوورز میں 6 وکٹ پر 79 رنز بنائے۔

شبیر 40 اور محراب 10 رنزبنا کر نمایاں رہے۔ فیصل ولی نے 3 وکٹیں حاصل

کیں۔ ہدف کے تعاقب میں سن آف بلوچ کرکٹ کلب مقرر کردہ 9 اوورز میں 3

وکٹ پر 63 رنزبنا سکا۔ امین 37 ناٹ آوٹ، فیصل ولی 11 رنزبنا پائے، فاتح ٹیم

کی جانب سے عابد علی نے 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ شبیر کو مین آف دی

میچ قرار دیا گیا۔

=-،-= ظہور شاہ کرکٹ کلب ساگر کرکٹ کلب سے میچ جیت گیا

تیسرا میچ ظہور شاہ کرکٹ کلب اور ساگر کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا جو

ظہور شاہ کرکٹ کلب نے 7 وکٹ سے جیت لیا۔ ساگر کرکٹ کلب 10 اوورز میں

5 وکٹ کے نقصان پر68 رنزبنائے۔ ہارون 18 رنز، رحمان 15 رنز اور ناصر

13 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ شکیل نے 2 کھلاڑی آؤٹ کئے۔ ظہور شاہ

کرکٹ کلب نے 8.2 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 69 رنز بنا کر میچ 7 وکٹ

سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ابود نے 31 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، سعد 17

رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حبیب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ابود کو مین آف دی میچ

قرار دیا گیا۔

گوادر بڑا کرکٹ میلہ ، گوادر بڑا کرکٹ میلہ ، گوادر بڑا کرکٹ میلہ

گوادر بڑا کرکٹ میلہ ، گوادر بڑا کرکٹ میلہ ، گوادر بڑا کرکٹ میلہ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=-،-= بلوچستان سے متعلق مزید خبریں ( =،= پڑھیں =،= )

Leave a Reply