Imran Khan Prim minister Pakistan

گندم بحران، وزیراعظم کا ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جتن آن لائن سٹاف رپورٹر) گندم بحران وزیراعظم فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں گندم کے بحران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں

حکومتی یقین دہانی کے باوجود جاری گندم کا بحران حل نہ ہوسکا

وزیراعظم عمران خان کے نوٹس اور وفاقی وزراء کی یقین دہانیوں کے باوجود ملک میں گزشتہ کئی روز سے جاری گندم کا بحران حل نہ ہوسکا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے آٹے کے بحران پر قابو پانے کے لیے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا تھا کہ پابندی کے باوجود اکتوبر2019ء میں گندم کی برآمد پر کسی نہ کسی کو تو اس کا ذمے دار ٹھہرانا ہوگا۔

بحران وجوہات جاننے کیلیے تحقیقاتی کمیٹی قائم،ٹاسک وزراء کے حوالے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آٹے کے بحران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غفلت برتنے والوں کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آٹے کے بحران کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے اور وزراء کو بحران کی وجوہات جاننے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء تحقیقات کریں گے کہ گندم بحران کیسے پیدا ہوا؟ ملک میں کتنی گندم کی ضرورت تھی؟ اسٹاک میں کتنی گندم تھی؟وزیراعظم کو تحقیقاتی رپورٹ سوئٹزرلینڈ سے واپسی پر رپورٹ دی جائے گی۔

گندم بحران وزیراعظم فیصلہ

Leave a Reply