گناہ ٹیکس سے حاصل32ارب روپے صحت پر خرچ کرینگے، عامر کیانی

Spread the love

وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے صحت کے بجٹ میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے تمباکو نوشی پرعائد گناہ ٹیکس سے حاصل ہونے والے 32ارب روپے صحت پر خرچ کئے جائینگے

اسلام آباد میں10ارب روپے کی لاگت سے نرسنگ یونیورسٹی اور20ارب روپے کی لاگت سے3نئے بڑے ہسپتال تعمیر کئے جائینگے، ینگ ڈاکٹروں کو7لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے دیئے جائینگے

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل پر چیک اینڈ بیلنس کے لئے سینئر ترین ڈاکٹروںپر مشتمل بورڈ بنایا جائیگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے 12ویں کانوکیشن سے خطاب کے دوران کیا

انہوں نےکہا ان والدین کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جو اپنے بچوں کو میڈیکل کے شعبے میں بھیجتے ہیں، ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ینگ ڈاکٹرز عجیب مصیبت میں ہوتے ہیں،

پی ایم ڈی سی اپنا کام ٹھیک طرح سے نہیں کر رہی اس حوالے سے سینئر ترین ڈاکٹروں کا بورڈ بن رہا ہے، سابقہ دور کی وجہ سے ہم یومیہ 2 ارب سود کی مدمیں دے رہے ہیں یہ رقم سکولوں یا ہیلتھ پر نہیں لگائی گئی ہم آپ کو جوابدہ بھی ہیں ۔
وزیر صحت

Leave a Reply