قصہ دبئی کی گمشدہ شہزادی لطیفہ کا، امریکہ سے اپیل اور برطانیہ کا مطالبہ

قصہ دبئی کی گمشدہ شہزادی لطیفہ کا، امریکہ سے اپیل اور برطانیہ کا مطالبہ

Spread the love

واشنگٹن، لندن (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) گمشدہ شہزادی لطیفہ

شہزادی لطیفہ کے حامیوں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے اپیل کی ہے کہ وہ

دبئی کی شہزادی کی رہائی کیلئے متحدہ عرب امارات پر دباﺅ ڈالیں۔ دوسری طرف

دبئی کے حکمران کی بیٹی شہزادی لطیفہ کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد برطانوی

وزیر خارخہ ڈومینیک راب نے دبئی حکومت سے ان کے زندہ ہونے کے شواہد

پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

تفصیلات کے مطابق دبئی کی شہزادی لطیفہ کے حامیوں نے امریکی صدر جو

بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی رہائی کیلئے متحدہ عرب امارات پر اپنے اثر و

رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے دباﺅ ڈالیں۔ دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد

المکتوم کی 35 سالہ بیٹی شہزادی لطیفہ کا کہنا تھا انہیں ان کے باپ نے ایک جیل

نما گھر میں یرغمال بنا رکھا ہے۔ شہزادی لطیفہ نے 2018ء میں دبئی سے فرار

ہونے کی ایک ناکام کوشش کی تھی، تاہم خاندان نے شہزادی لطیفہ کو بھارت کی

مدد سے راستے ہی میں پکڑلیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی ان کے بارے میں عوامی

سطح پر کوئی بھی معلومات دستیاب نہیں تھیں۔ گزشتہ روز ان کے ایک ویڈیو سے

پتہ چلا کہ ان کے والد نے ایک گھر میں انہیں قید کر رکھا ہے۔ لطیفہ کی رہائی

کے لیے مہم چلانے والے انسانی حقوق کے علمبرادار ڈیوڈ ہائی کا کہنا تھا امریکی

صدر جو بائیڈن کی شخصیت ہی ان کی رہائی کے لیے زیادہ زیادہ سے دباﺅ ڈال

سکتی ہے، جب بائیڈن کی انتظامیہ نے حال ہی میں سعودی عرب کو کچھ ہتھیاروں

کی فروخت پر پابندی عائد کی تو سعودی عرب نے انسانی حقوق کی کارکن لوجین

الہذلول کو رہا کر دیا اور اس بات سے شہزادی لطیفہ کے حامیوں کو کافی حوصلہ

ملا ہے۔

دوسری طرف شہزادی لطیفہ کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد برطانوی وزیر

خارخہ ڈومینیک راب نے دبئی حکومت سے ان کے زندہ ہونے کے شواہد پیش

کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سامنے آنیوالی اس ویڈیو میں پینتس سالہ شہزادی لطیفہ

اپنے والد محمد بن راشد آل مکتوم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہتی ہیں انہوں نے

تین سال سے اسے مغوی بنا رکھا ہے۔ شہزادی لطیفہ نے تین برس پہلے دبئی سے

فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ دو روز قبل اقوام متحدہ نے بھی کہا تھا وہ دبئی

کے حکمران کی بیٹی شہزادی لطیفہ کی حراست کا معاملہ متحدہ عرب امارات کے

حکام کیساتھ اٹھائیں گے۔ متحدہ عرب امارات کے حکام متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں

کہ شہزادی اپنے خاندان کے پاس محفوظ ہیں۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

گمشدہ شہزادی لطیفہ

Leave a Reply