گلیڈی ایٹرز کو شکست
Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) گلیڈی ایٹرز کو شکست

پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ

گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست دے دی۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کوئٹہ

گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دسواں میچ کھیلا گیا، جس میں گلیڈی

ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ

گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز پال

اسٹرلنگ اور ایلکس ہلز نے بہت جارحانہ انداز سے کیا اور 3.3 اوورز میں پی

ایس ایل کی نصف سنچری بنائی۔ بعد ازاں ایلکس ہلز 55 کے مجموعی اسکور پر

آوٹ ہوکر پویلین لوٹے۔ انہوں نے 9 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 22 رنز

بنائے۔دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی پال اسٹرلنگ تھے جو 102 کے

مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، انہوں نے 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں

کی مدد سے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بعد ازاں کپتان شاداب خان وکٹ پر

آئے جو صرف 9 رنز بنا کر محمد نواز کا شکار بنے، یوں 136 پر یونائیٹڈ کو

تیسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔اس کے بعد اعظم خان وکٹ پر آئے جنہوں نے

کولن منرو کا بھرپور ساتھ دیا، منرو نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف

سنچری مکمل کی، پھر 229 کے مجموعی اسکور پر اعظم خان 35 گیندوں پر 6

چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 65 رنز بناکر شاہد آفریدی کی گیند پر کلین

بولڈ ہوئے۔یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز

بنائے، کولن منرو 71 ، اعظم خان 65 اور اسٹرلنگ 58 کے ساتھ نمایاں بلے باز

رہے۔ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز دو جبکہ شاہد آفریدی اور جیمز نے ایک ایک

وکٹ حاصل کی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے 230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز احسان علی اور عبدالبنگلزئی نے کیا،

دونوں اوپنرز نے ذمہ دارانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور 54 تک پہنچایا

تو عبدالبنگلزئی 14 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے، جیمز ونز 55 کے مجموعی اسکور

پر آوٹ ہوئے۔تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی احسان علی تھے جو 50 رنز

بنا کر 71 کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوئے، اس کے بعد بین ڈکٹ 85، افتحار

احمد 96 اور سرفراز احمد 97 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔ گلیڈی ایٹرز

کے ساتویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے جو شاداب خان کی گیند

پر صرف چار رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان نے

چار اوورز میں 28 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو شکار بنایا، جن میں احسان علی،

سرفراز احمد، بین ڈکٹ، افتخار احمد، شاہد آفریدی شامل ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے

آخری تین کھلاڑی 186 کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوئے، جن میں محمد نواز

47 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

گلیڈی ایٹرز کو شکست

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: