115

گلگت میں شدید برف باری ، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسے 22 طلبہ ریسکیو

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) پاک فوج نے گلگت میں شدید برف باری اور لینڈ

سلائیڈنگ، پاک فوج نے پھنسے 22 طلبہ کو ریسکیو کرلیا۔ پاک فوج کی جانب

سے ریسکیو کئے گئے ان طلبہ کا تعلق نجی تعلیمی ادارے لمز سے ہے جو

سکینگ کیلئے گلگت گئے تھے، تاہم شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے پھنس

گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ طلبہ رٹو کے

مقام پر گزشتہ 5 دنوں سے پھنسے ہوئے تھے۔ نجی تعلیمی ا دارے لمز کی

انتظامیہ نے پاک فوج سے مدد کی درخواست کی تھی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید

باجوہ نے طلبہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری نکالنے کی ہدایت کی تھی۔ ان طلبہ

میں 13 لڑکے اور 9 لڑکیاں شامل تھے، تمام طلبہ راولپنڈی پہنچنے کے بعد گھر

وں کو روانہ ہو گئے ۔

Leave a Reply