گلگت بلتستان وادی ہنزہ کے بچے بھی عمران عباس اور عائزہ خان کے مداح

گلگت بلتستان وادی ہنزہ کے بچے بھی عمران عباس اور عائزہ خان کے مداح

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) گلگت بلتستان وادی ہنزہ

وادی ہنزہ کے بچے بھی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار عمران عباس

اور اداکارہ عائزہ خان کے مداح نکلے۔ اداکار عمران عباس آج کل ارض پاک کی

قدرتی مناظر سے سر شار حسین وادیوں کی سیر پر ہیں، اسی دوران عمران عباس

کی ملا قات وادی ہنزہ کے خوبصورت اور شرارتی بچوں سے ہوئی اور عمران

عباس نے اس ضمن میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ

ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ راستے میں رک کر سکول کے چند بچوں سے گفتگو

کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو کےآغاز میں عمران عباس نے خوشی کا اظہار کرتے

ہوئے کہا مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ کا

لیٹریسی ریٹ 100 فیصد ہے اور سارے بچے سکول پڑھنے جاتے ہیں۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

اس موقع پر اداکار عمران عباس نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے

حیرانی ہے کہ یہ بچے مجھے دیکھتے ہی پہچان گئے ہیں۔ انہوں نے بچوں سے

پوچھا کہ آپ نے میرا کونسا ڈرامہ دیکھا ہے؟ جواب میں بچوں نے کہا کہ انہوں

نے اداکار کا سحر والا ڈرامہ دیکھا ہے، جس پر عمران عباس نے اداکارہ عائزہ

خان سے مخاطب کر کے کہا کہ عائزہ خان آپ کا ڈرامہ سحر والا یہاں دیکھا گیا

ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہنزہ سے نیچے کی طرف جاتے ہوئے راستے میں ان

پیارے پیارے سکول جانے والے بچوں سے تھوڑی سی گفتگو کی۔ عمران عباس

کو ان بچوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ انہیں خود پر فخر ہے

اس سے زیادہ کسی کو اور کیا چاہیے کہ پاکستان کا بچہ بچہ آپ کو جانتا ہو۔

گلگت بلتستان وادی ہنزہ

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply