گلگت بلتستان منجمد جھیلیں

گلگت بلتستان کےعلاقوں میں مختلف مقامات پرمنجمد جھیلیں ٹوٹنے کے خدشہ

Spread the love

گلگت بلتستان منجمد جھیلیں

گلگت (جے ٹی این آن لائن نیوز) محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے علاقے میں مختلف مقامات پر منجمد

جھیلیں ٹوٹنے کے خدشے سے خبر دارکرتے ہوئے کہاہے کہ اگلے 2 ہفتے احتیاطی تدابیر پر سخت

عمل کرنے کی ضرورت ہے ، عوام غیر ضروری سفر نہ کریں ۔جاری اعلامیہ کے مطابق گلگت

بلتستان کے محکمہ داخلہ نے بتایا کہ اگلے 2 ہفتے احتیاطی تدابیر پر سخت عمل کرنے کی ضرورت

ہے لہٰذا عوام خصوصاً سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرضروری سفر نہ کریں ، ٹورازم ڈپارٹمنٹ

موزوں مقامات پر سیاحوں کے لیے احتیاطی تدابیر کی معلومات آویزاں کرے۔محکمہ داخلہ نے کہا کہ

تمام ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اتھارٹیز اپنے اضلاع میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کریں، تمام محکمے کسی

بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں، ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو بھی الرٹ کردیا

گیا ہے، معلومات کی بروقت فراہمی کے لیے پولیس کنٹرول رومز بھی ہائی الرٹ کردیے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ قدرتی آفت کی اطلاع جی بی ڈی ایم اے کے ٹیلی فون

نمبر05811920874 پر دی جائے۔

گلگت بلتستان منجمد جھیلیں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply