گلگت بلتستان کو صوبائی درجہ دینے کا قانون تیار، وزیراعظم کو پیش

گلگت بلتستان کو صوبائی درجہ دینے کا قانون تیار، وزیراعظم کو پیش

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) گلگت بلتستان صوبائی درجہ

وفاقی وزارت قانون و انصاف نے گلگت بلتستان ( جی بی ) کو عارضی صوبائی

درجہ دینے کے لیے مجوزہ قانون سازی کو حتمی شکل دیدی ہے۔ میڈیا رپورٹ

کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت جی بی کی سپریم اپیلٹ کورٹ (ایس اے سی)

کو ختم کیا جا سکتا ہے اور خطے کے الیکشن کمیشن کو الیکشن کمیشن آف

پاکستان ( ای سی پی ) میں ضم کئے جانے کا امکان ہے۔ وزارت قانون کے ذرائع

نے بتایا کہ 26 ویں آئینی ترمیمی بل کے مسودے کو تیار کر کے وزیر اعظم

عمران خان کو پیش کر دیا گیا ہے۔ جولائی کے پہلے ہفتے میں وزیر اعظم نے

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کو کم سے کم وقت میں قانون کی تیاری کا کام

سونپا تھا۔

=-.-= گلگت بلتستان سے متعلق مزید خبریں ( == پڑھیں ==)

ذرائع کے مطابق بل کا مسودہ آئین پاکستان، بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی

قراردادوں بالخصوص کشمیر پر رائے شماری، تقابلی آئینی قوانین اور مقامی قانون

سازی کو بغور پڑھنے کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ مجوزہ آئینی ترمیم پر جی بی اور

آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں سمیت اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی ہے۔

مجوزہ قانون تجویز کرتا ہے کہ جی بی کے معاملے میں حساسیت کی وجہ سے

اسے آئین کے آرٹیکل ایک میں ترمیم کر کے عارضی صوبائی درجہ دیا جا سکتا

ہے جو کہ صوبوں اور علاقوں سے متعلق ہے جس سے جی بی کو پارلیمنٹ میں

نمائندگی، علاقے میں صوبائی اسمبلی کے قیام بھی شامل ہے۔ ذرائع نے امید ظاہر

کی کہ آئینی ترمیم علاقوں کے انضمام کے بین الاقوامی طرز عمل کے مطابق ہے

اور یہ کسی بھی طرح کشمیر کاز پر منفی اثر نہیں ڈالے گی۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

مسودہ بل نے جی بی کے چیف کورٹ کے لیے ہائی کورٹ کا درجہ تجویز کیا

جبکہ اس کا اپیلیٹ فورم یعنی سپریم اپیلٹ کورٹ (ایس اے سی) یا تو ختم ہو سکتا

ہے یا آزاد جموں وکشمیر کی سپریم کورٹ کی طرح دوبارہ قائم ہو سکتا ہے۔ اگر

ایس اے سی تحلیل ہو جاتا ہے تو سپریم کورٹ آف پاکستان کے دائرہ اختیار کو

قانون میں مطلوبہ ترامیم کے تحت جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ جی بی کے

الیکشن کمیشن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ اسے ای

سی پی میں ضم کر دیا جائے گا۔ تاہم جی بی کے چیف الیکشن کمشنر کو ای سی پی

کے رکن کے طور پر علاقے کی نمائندگی کے لیے برقرار رکھا جائے گا۔

گلگت بلتستان صوبائی درجہ ، گلگت بلتستان صوبائی درجہ ، گلگت بلتستان صوبائی درجہ

Leave a Reply