وزیراعظم عمران خان کا عید کا دن بطور یوم فلسطین منانے کا اعلان

گلگت بلتستان کی ترقی مشن، بھارت سے تجارت مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط، وزیراعظم

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) گلگت بلتستان ترقی مشن

حکومت نے ایک مرتبہ پھر مقبوضہ کشمیر کی آئینی صورتحال بحال ہونے تک

بھارت کیساتھ کسی قسم کی تجارت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم عمران

خان نے کہا ہے کشمیر کو حق خود ارادیت دئیے بغیر بھارت کیساتھ تعلقات نارمل

نہیں ہوسکتے، کشمیر کی آئینی حیثیت کی بحالی تک بھارت کیساتھ تجارت نہیں ہو

گی۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بھارت کیساتھ تعلقات کے

حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت

خارجہ کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کی جانب سے

بھارت کیساتھ تجارت کے حوالے سے تجاویز پر بریفنگ دی گئی اور اتفاق ہوا کہ

مقبوضہ کشمیر کی آئینی صورتحال بحال ہونے تک بھارت کیساتھ کسی قسم کی

تجارت نہیں ہوسکتی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ہمارا اصولی موقف ہے کہ

کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر بھارت کیساتھ تجارت نہیں ہوگی، اس سے غلط تاثر

جائیگا کہ ہم کشمیر کو نظر انداز کرکے بھارت سے تجارت شروع کریں۔

=-= یہ بھی پڑھیں: نیا پاکستان نئی سوچ اور مائنڈ سیٹ کا نام، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے موجودہ حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے

پرعزم اور تاریخی ترقیاتی پیکج کی منظوری دی جا چکی ہے جس سے علاقے

میں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہو گا، مواصلاتی روابط کے ضمن میں مختص

فنڈز کی تعداد میں موجودہ دور میں آڑھائی سو گنا اضافہ اس عزم اور توجہ کا منہ

بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیرِاعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت

گلگت بلتستان میں مواصلاتی روابط میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اجلاس

سے خطاب کرتے ہوئے کیا- شمالی علاقہ جات میں مواصلاتی روابط اور انٹرنیٹ

کی سہولیات میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مختلف منصوبوں اور متعلقہ

امور پر غور کیا گیا۔ وزیرِاعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا ماضی کے مقابلے

میں موجودہ حکومت نے گلگت بلتستان میں مواصلاتی روابط ( کنیکٹیویٹی ) کی

بہتری کے حوالے سے خصوصی توجہ دی ہے۔

گلگت بلتستان ترقی مشن

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply