aiou

گلگت بلتستان میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل آفس کیلئے نئی عمارت

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) گلگت بلتستان اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے گلگت ریجنل آفس کی نئی بلڈنگ کے سنگ بنیاد کی

تقریب آج بروز جمعرات 8 جولائی کو ہو گی، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود مہمان

خصوصی ہو نگے جبکہ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم تقریب کی صدارت

کریں گے۔ بلڈنگ کی تعمیراتی سائیٹ جوشل کھاری میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب

واقع ہے۔ گلگت بلتستان کا حالیہ ریجنل آفس کرایہ کے مکان میں ہے۔ یونیورسٹی کے

رجسٹرار راجہ عمر یونس، ڈائریکٹر جنرل ریجنل آفسز، انعام اﷲ شیخ، گلگت ریجنل

آفس کے ریجنل ڈائریکٹر، علاقے کے اساتذہ اور طلبا و طالبات بھی تقریب میں

موجود ہوں گے۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم چاروں صوبوں شمالی علاقہ

جات گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے اُن علاقوں میں جہاں رسمی تعلیمی نظام کی

سہولتیں دستیاب نہیں ہیں وہاں یونیورسٹی کے نیٹ ورک کی توسیع میں گہری دلچسپی

لے رہے ہیں، یونیورسٹی نہ صرف ملک کے پسماندہ علاقوں میں اپنے کیمپسسز،

ماڈل سٹڈی سینٹرز بنارہی ہے بلکہ اِن دفاتر کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بھی کررہی

ہے، اِن دفاتر میں کمپیوٹر لیبارٹریاں بھی قائم کی جارہی ہیں تاکہ مقامی لوگوں کو تعلیم

کے حصول میں آسانیاں ہوں۔ اُن کی خواہش ہے کہ اِن علاقوں میں کیمپس بلڈنگ کی

تعمیر کے لئے جگہ صوبائی حکومتوں یا مخیر حضرات سے بطور عطیہ یا رعایتی

نرخوں پر حاصل کی جائے۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ڈاکٹر ضیاءالقیوم کا یہ عزم ہے کہ وہ ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں جدید

تعلیمی ٹیکنالوجی سے آراستہ ریجنل کیمپسز اور ماڈل سٹڈی سینٹرز قائم کرنا چاہتے

ہیں، یہ ملک کے غریب عوام اور پسماندہ علاقوں کی سماجی و معاشی ترقی میں ان کی

ذاتی دلچسپی کا ثبوت ہے۔ گلگت بلتستان میں ریجنل دفتر کے بلڈنگ کی تعمیر سے

اوپن یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کی اپنی بلڈنگز کی تعداد 28 ہو جائے گی جس میں

سے موجودہ وائس چانسلرکے دور میں تعمیر ہونے والی عمارتوں کی تعداد 11ہو گی۔

گلگت بلتستان اوپن یونیورسٹی

Leave a Reply