Nasibo Lal Pakistan Singer

گلوکارہ نصیبو لال نصیب کی دھنی، سب کو چھوڑا پیچھے بنیں “گروو”

Spread the love

لاہور (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) گلوکارہ نصیبو لال نصیب

پاکستان سپر لیگ سکس ( پی ایس ایل 6 ) کے اب تک کے گائے گئے ترانوں میں

نصیبو لال کے ” گروو میرا” نے صرف چھ دنوں میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

=–= پی ایس ایل 6 سونگ سننے کیلئے “ وزٹ ” کریں

علی ظفر، فواد خان اور علی عظمت کے مقابلے میں نصیبو لال کی آواز میں گائے

گئے ترانے کو یو ٹیوب پر سب سے زیادہ لائکس اور ڈس لائیکس ملی ہیں۔ جب

سے پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانہ ریلیز ہوا ہے اسوقت سے سوشل میڈیا پر بڑے

بڑے ناقدین، سپر سٹارز اور سیاستدانوں نے اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہوا ہے

لیکن حقیقت میں یہ گانا بہت مقبول ہورہا ہے۔

= یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 6 آفیشل ترانہ ” گروو میرا ” کے ریمکس کی دھوم

معروف گلوکارہ نصیبو لال کے اس گانے نے اب تک یو ٹیوب پر تقریبا 3 لاکھ

کے قریب لائکس حاصل کر لیے ہیں۔ دوسری طرف اسی گانے نے ڈس لائکس میں

بھی ڈیڑھ لاکھ کے قریب سکور کیا ہے یعنی گانے کو پسند اور ناپسند کرنیوالوں

کی تعداد اب تک کے تمام پی ایس ایل ترانوں سے زیادہ ہے۔

= قارئین =-: کاوش پسند آئی ہو گی، فالو کریں اپ ڈیٹ رہیں
————————————————————————-

پی ایس ایل 5 کے ترانے ” تیار ہیں ” کو ایک لاکھ چالیس ہزار کے قریب لائیکس

اور ایک لاکھ کے قریب ڈس لائیکس ملے۔ پی ایس ایل 4 کے ترانے فواد خان کے

” کھیل دیوانوں کا” نے یو ٹیوب پر 2 لاکھ کے قریب لائکس اور صرف 20 ہزار

سے زائد ڈس لائیکس حاصل کیے۔ علی ظفر جنھوں نے پی ایس ایل کے پہلے

تینوں ایڈیشن کے ترانے گائے تھے لائیکس کی دوڑ میں نصیبو لال سے ہار گئے۔

اب تک کے مقبول ترین ترانے ” اب کھیل جمے گا ” نے 2 لاکھ کے قریب لائکس

حاصل کیے لیکن اس گانے کو صرف 8 ہزار لوگوں نے ڈس لائیکس دیے۔ علی

ظفر کے ہی ” دل سے جان لگادے ” نے ایک لاکھ سے زیادہ لائیکس اور صرف

تین ہزار ڈس لائکس حاصل کیے۔ اب نصیبو لال کے ترانے کو ڈاس لائیکس کرنے

والے بھی گانے کو اتنا ہی مقبول بنا رہے ہیں جتنا اسے پسند کرنیوالے۔

گلوکارہ نصیبو لال نصیب

Leave a Reply