Arif Lohar Folk Singer of Pakistan-jtnonline 172

کھری اور صاف ستھری زندگی ہی اطمینان کی کنجی ہے، گلوکار عارف لوہار

Spread the love

لاہور( جتن آن لائن شوبز نیوز) گلوکارعارف لوہار

نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ اصل خوبصورتی انسان کے اندر ہوتی ہے اور ایسے لوگ بڑے انمول ہوتے ہیں ، دہرا معیار رکھنے والا شخص خود بھی کبھی مطمئن نہیں ہوتا ہمیشہ بے چین رہتا ہے، گلوکاری کے میدان میں کام کرتے ہوئے عرصہ بیت گیا ہے، ہمیشہ اپنے والد کی عزت اور وقار کو اپنے سامنے رکھا۔ مزید پڑھیں

اصل خوبصورتی انسان کے اندرہوتی ہے اور ایسے لوگ بڑے انمول ہوتے ہیں، نامور گلوکار

ایک انٹرویو میں عارف لوہار نے کہا کہ ہمیں اپنے اردگرد لوگوں کا احساس کرنا چاہیے اور ان کی مشکلات بانٹنی چاہیے اور یہی انسانیت ہے۔ آج کے دور میں انسان نے اپنے چہرے پر کئی نقاب اوڑھ رکھے ہیں اس لئے کوئی کسی پر اعتبار کرنے کیلئے تیار نہیں اور یہ رجحان انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان جتنی صاف ستھری زندگی گزارے گا اس کی زندگی میں آسودگی رہے گی اور وہ مطمئن رہے گا۔ عارف لوہار نے کہا کہ زمانہ جتنا مرضی بدل جائے میں اپنے والد کی میراث کو نہیں چھوڑو ں گا بلکہ میں نے ہمیشہ اپنے مرحوم والد کی عزت اور وقار کو اپنے سامنے رکھا ہے۔

گلوکارعارف لوہار

Leave a Reply