Pakistan-annual-education-report-3

گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن کا کرونا وباء کے دوران47 ممالک کی مدد کا اعلان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاگوس(جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن

گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن ( جی پی ای ) نے کرونا وائرس کی وباء کے

باعث سکولوں کی بندش سے مسائل پر قابو پانے اور وباء کے دوران بچوں کو

تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 47 ممالک کی مدد کیلئے38 کروڑ10 لاکھ

امریکی ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس، 8 کروڑ 50 لاکھ طلبہ کیلئے تعلیم کے دروازے بند
——————————————————————-

جی پی ای کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے، یونسیکو، اقوام متحدہ کے بچوں کے عالمی فنڈ، یونیسف اور عالمی بینک کے مشترکہ اقدام سے مزید 2 کروڑ ڈالرز فراہم کیے جارہے ہیں۔ جی پی ای کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلس البرائٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اس بات کا حقیقی خطرہ ہے کہ وباء کے اثرات سے انتہائی متاثرہ لاکھوں بچے خصوصا لڑکیاں کبھی دوبارہ سکول نہ جاسکیں۔

وباء کے باعث ترقی پذیر ممالک میں حاصل کردہ اہداف بھی خطرے میں

البرائٹ نے مزید کہا کہ جی پی ای اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے کہ کوویڈ19-کی وجہ سے کسی بھی بچے کی تعلیم ادھوری نہ رہ جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا اب بھی تقریبا 72 کروڑ طلبہ ترقی پذیر ممالک میں سکول نہیں جاتے، جہاں کرونا وائرس کی وجہ سے سکولوں کی بندش اور معاشی مشکلات کے مشترکہ اثرات سے شعبہ تعلیم میں کئی دہائیوں میں حاصل کردہ کامیابیوں کو خطرہ لاحق ہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن

Leave a Reply