0

گلاسگو میں اسکاٹ لینڈ پاکستان فیشن ویک سیزن 2 ، سبز ہلالی پرچم چھا گیا

Spread the love

گلاسگو میں اسکاٹ لینڈپاکستان فیشن ویک سیزن 2 میں پاکستان سے آئے ہوئے فیشن ڈیزائنر کے ملبوسات کو بے حد سراہا گیا جبکہ پا کستا نی کھجور،پھلوں، سبزیوں اور خشک میوہ جات ایکسپورٹرز نے برطانوی تاجروں سے رابطے کئے اورپاکستان اور گلاسگو کے تاجروں کے در میان مستقبل میں دوطرفہ تجارت بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستانی وفد کی قائدشبنم ظفرسے فیشن شو میں برٹش آرمی کے میجر اینڈ ر یو فو ر بس(Majr Andrew Forbes)نے بھی ملاقات کی اور پاکستانی ملبوسات کی کوالٹی کو سراہا۔شبنم ظفر نے کہا پاکستان میں اعلیٰ ترین ملبوسات تیار کئے جاتے ہیں اور بالخصوص کراچی اور لاہور میں بنائے گئے ڈریسز فیشن ویک سیزن 2میں رکھے گئے ہیں۔ گلاسگو اور مانچسٹر میں پاکستانی تجارتی وفد فخریہ انداز میں استقبال ہوا ہے اور ہم نے بھی پاکستان کے پرچم کو بلند رکھا ہے ۔ گلاسکو کے تاجروں نے اعتراف کیا پاکستانی خشک میوہ جات بہت اعلیٰ کوالٹی کے ہوتے ہیں جبکہ کھجورکو برطانیہ میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔کراچی سے فیشن ویک میں حصہ لینے والی فیشن ڈیزائنر مسز عذرا بانوکے تیار کردہ ملبوسات کو بھی بے حد سراہا گیا۔فیشن ویک میں شریک فردوس ٹیکسٹائل ،فیصل آباد کے ڈائر یکٹر مارکیٹنگ اور ایکسپورٹرزعمران اصغر کا کہنا تھا وہ نمائش میں جس مقصد کیلئے آئے تھے وہ انہوں نے حاصل کیا اور مستقبل میں وہ گلاگو سمیت مانچسٹر،برمنگھم اور لندن میں نئے خریداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں گے جس سے پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔

Leave a Reply