گستاخ دختر رسول ؐاشرف آصف جلالی کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز ) گستاخ دختر رسول ؐ

دختر رسول اللہ سیدۂ کائنات بی بی فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی

کرنیوالے مولوی اشرف آصف جلالی کیخلاف سجادہ نشین آستانہ عالیہ رسول پور

شریف صاحبزادہ غلام رسول عرفانی کی جانب سے ایف آئی اے میں درخواست

جمع کرا دی گئی ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ، وزیر

قانون پنجاب راجہ بشارت، سیکرٹری داخلہ پنجاب و دیگر اعلیٰ حکام سے مطا لبہ

کیا گیا ہے کہ ہم محب وطن شہری ہیں اور قانون کو ہاتھ میں لینے پر یقین نہیں

رکھتے لہٰذا آپ سے درخواست ہے کہ اس ملعون کیخلاف سخت سے سخت

کارروئی کی جائے تاکہ اسکے الفاظ کے باعث دْکھنے والے دِلوں کو قرار مل

سکے۔ اشرف آصف جلالی نے سیدہ کائنات، خاتون جنت، اْم الحسنین، سیدہ نساء

العالمین کی بارگاہ میں گستاخی کرتے ہوئے باغ فدک کے حوالے سے پیر مہرعلی

شاہ گولڑوی کی کتاب میں عبارت کی غلط تشریح کرتے ہوئے اپنی طرف سے یہ

الفاظ استعمال کئے کہ ’’وہ خطا پر تھیں،جب وہ اپنا حق مانگنے گئیں تو خطا پر

تھیں، خطا پر تھیں‘‘۔ اس اقد ا م کی وجہ سے پوری قوم سراپا احتجاج ہے اور

معروف عالم دین علامہ طالب جوہری رضویہ سوسائٹی کراچی میں سپرد خاک

سوشل میڈیا سے بڑھ کر جگہ جگہ مظاہرے اور مذمتی پریس کانفرنسیں ہو رہی

ہیں لہٰذا اس سے پہلے کہ کوئی بڑا حادثہ رونما ہو جائے یا فرقہ وارانہ فسادات

شروع ہو جائیں، اس مولوی کو لگام دی جائے۔ حکومت ازخود اسکی فتنہ پرور

حرکتوں کا نوٹس لیکر اس کیخلاف دہشتگردی اور گستاخی اہل بیت اظہار کی

دفعات کے تحت مقدمہ درج، فی الفور گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں

لائے، اسکے ادارے کو سیل کیا جائے، اسکی تنظیم کو فتنہ پرور قرار دیکر اس پر

بھی پابندی عائد کر دی جائے، اسے بلیک لسٹ کر دیا جائے اور اسکے ہر قسم

کے لٹریچر بشمول فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام و دیگر سوشل میڈیا اکائونٹس پر

پابندی عائد کیا جائے، اس فتنے کو روکنے کیلئے اسکی تقاریر پر بھی تاحیات

پابندی عائد کی جائے۔

گستاخ دختر رسول ؐ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply