کورونا تیسری لہر تشویشناک

کورونا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 84 اموات

Spread the love

گزشتہ 24 گھنٹوں میں

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی ،گزشتہ

چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 84 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 14ہزار

697ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 82ہزار 888ہوگئی۔نیشنل کمانڈ

اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4ہزار 723نئے

کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 28ہزار 356، سندھ میں 2 لاکھ 66 ہزار 173، خیبر پختونخوا

میں 90 ہزار 262، بلوچستان میں 19 ہزار 679، گلگت بلتستان میں 5ہزار 45، اسلام آباد میں 60ہزار

197جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 176کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 3 لاکھ

47ہزار 730افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 50ہزار 186نئے ٹیسٹ کئے

گئے، اب تک 6لاکھ 9ہزار 691مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3ہزار 490مریضوں کی حالت

تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 84 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس

سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 697ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 523، سندھ میں 4 ہزار 506، خیبر

پختونخوا میں 2 ہزار 417، اسلام آباد میں 574، بلوچستان میں 211، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد

کشمیر میں 363 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply