گزشتہ سال 8 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکارہوئے، ایشیائی ترقیاتی بینک

گزشتہ سال 8 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکارہوئے، ایشیائی ترقیاتی بینک

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن اکنامک نیوز) گزشتہ سال 8 کروڑ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ ترقی

پذیر ایشیائی ممالک میں کوویڈ 19 کی وباء کی وجہ سے گزشتہ سال لگ بھگ 8

کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوئے، تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی

بینک ( اے ڈی بی ) کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی عالمگیر وبا کی وجہ سے ایشیا

اور بحرالکاہل کے خطہ میں انتہائی غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، جب کہ وبا

نے اقوام متحدہ کے ہزاریہ اہداف کے حصول کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچایا

ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے

کہ ترقی پذیرایشیائی ممالک میں کوویڈ-19 کی وبا کی وجہ سے گزشتہ سال اندازاََ

8 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہو گئے ہیں، وبا سے عدم مساوات اورانتہائی

غربت میں بھی اضافہ ہوا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.90 ڈالر یومیہ پر گزارہ

کرنے والوں کو انتہائی غربت کی کیٹگری میں رکھا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے

کہ اس وبا سے صحت اور تعلیم کے شعبے زیادہ متاثرہو گئے ہیں، اور ان شعبوں

میں ترقی اور پیشرفت رک گئی ہے، رپورٹ 49 ممالک میں اقتصادی، مالیاتی،

سماجی اور ماحولیاتی شعبہ جات میں کلیدی اشاریوں کے اعداد و شمار کی بنیاد پر

مرتب کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ایشیا اور بحرالکاہل کے

خطہ میں 2017ء کے مقابلہ میں 203 ملین افراد انتہائی غربت کا شکار ہیں جو

ایشیا کی مجموعی آبادی کا 5.2 فیصد ہے، اگر وبا کی صورتحال نہ ہوتی تو اس

صورت میں یہ تعداد مجموعی آبادی کا 2.6 فیصد ہوتی۔ رپورٹ کے حوالے سے

بارے ایشیائی ترقیاتی بینک کے چیف اکانومسٹ یاسویوکی ساوادا نے بتایا کہ ایشیا

اور بحرالکاہل کے خطہ نے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت دکھائی، تاہم کووڈ

19 کی عالمگیر وبا نے ان سماجی اور اقتصادی کمزوریوں کو عیاں کردیا ہے جو

جامع پائیدار ترقی کو کمزور کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہزاریہ

اہداف کے حصول کیلئے بحالی کے عمل میں تیزی لانا ہوگی، اور مصدقہ اعداد و

شمار کی بنیاد پراقدامات کرنا ہوں گے، بحالی کے عمل میں معاشروں کے غریب

اورمعاشی طور پر کمزور طبقات کو خصوصی ترجیح دینا ہو گی۔

گزشتہ سال 8 کروڑ ، گزشتہ سال 8 کروڑ ، گزشتہ سال 8 کروڑ ، گزشتہ سال 8 کروڑ

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

Leave a Reply