گریٹر اقبال پارک واقعہ

خصوصی انکوائری کمیٹی نے گریٹر اقبال پارک واقعہ کا ذمہ دار پولیس کو قرار دے دیا

Spread the love

گریٹر اقبال پارک واقعہ

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) گریٹر اقبال پارک میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے میں پولیس

کو ذمہ دار قرار دیدیا گیا۔ آئی جی پنجاب کی طرف سے قائم کی گئی خصوصی انکوائری کمیٹی نے

تفصیلی رپورٹ ارسال کر دی ہے۔ یوم آزادی پر لاہور میں سکیورٹی کا جامع پلان تشکیل دیا گیا تھا،

مینار پاکستان کو سکیورٹی کے لحاظ سے ہاٹ سپاٹ میں شامل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق یوم آزادی

پر پارک میں پلان کے مطابق سکیورٹی تعینات نہیں تھی، ایس پی سٹی حسن جہانگیر نے اہم پوائنٹس

پر ناقص سکیورٹی انتظامات نظر انداز کیے، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی، ایس ایس پی آپریشنز

ندیم عباس بھی لا علم رہے، سی سی پی او بھی فلیگ مارچ اور دفتری میٹنگز کو ترجیح دیتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق غلام محمود ڈوگر کارروائیوں میں سب اچھا کی رپورٹ سے مطمئن رہے، ون

فائیو پر کی گئی متعدد کالز کے باوجود پولیس موقع پر تاخیر سے پہنچی۔ ون فائیو پر کی گئی متعدد

کالز کے باوجود پولیس موقع پر تاخیر سے پہنچی۔

گریٹر اقبال پارک واقعہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply