گریمی ایوارڈزمیلہ،لیڈی گاگااورڈونلڈ گلورکی دھوم

Spread the love

امریکی پاپ گلوکارہ واداکارہ لیڈی گاگا اور گلوکار و اداکار ڈونلڈ گلور جنہیں چائلڈش گمبینو کے نام سے جاتا ہے نے میوزک انڈسٹری کے سب سے معتبر سمجھے جانے والے گریمی ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا۔ دونوں کو مجموعی طور پردو دو ایمی ایوارڈز دئے گئے۔

لیڈی گاگا ریکارڈ آف دی ایئر، سانگ آف دی ایئر اورایلبم آف دی ایئر کے ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ لیکن ڈونلڈ گلوور نے سب سے اہم ایوارڈ ایلبم آف دی ایئر اور سانگ آف دی ایئر کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

61 ویں گریمی ایوارڈ کی تقریب امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوئی جس میں دنیا بھر کی میوزک، فلم اور فیشن انڈسٹری کی اعلی شخصیات نے شرکت کی۔

مجموعی طور پر ایوارڈ تقریب میں 20 سے زائد کیٹیگریز میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے اور حیران کن طور پر بڑے ایوارڈز ایسے آرٹسٹ لے اڑے جنہیں بڑے ایوارڈز کے لیے موزوں نہیں سمجھا جا رہا تھا۔

خیال رہے گریمی ایوارڈز کو موسیقی کے لیے سب سے بڑے ایوارڈ کا درجہ حاصل ہے۔اس ایوارڈ کو فلمی دنیا کے معتبر ایوارڈ آسکر اور ٹی وی کے لیے معتبر ایوارڈ ایمی جیسی اہمیت حاصل ہے۔

Leave a Reply