گرل فرینڈ کو سالگرہ کا تحفہ دینے کیلئے اونٹ کے بچے کی چوری

گرل فرینڈ کو سالگرہ کا تحفہ دینے کیلئے اونٹ کے بچے کی چوری

Spread the love

ابوظہبی، ممبئی (جے ٹی این آن لائن دلچسپ نیوز) گرل فرینڈ سالگرہ تحفہ

دبئی میں ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ کو سالگرہ کا تحفہ دینے کیلئے اونٹ کا

بچہ چوری کر لیا، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس

حکام نے بتایا امارات پولیس نے اپنی گرل فرینڈ کو سالگرہ کا تحفہ دینے کے لئے

اونٹ کا بچہ چرانے پر ایک شخص کو گرفتار کیا، پولیس حکام کے مطابق اونٹ

کے بچے کے مالک نے رپورٹ درج کروائی تھی کہ اسکی اونٹنی کا بچہ گم ہو گیا

ہے جس پر پولیس نے کارروائی کی اور متعد د دنوں کے بعد اونٹ کے بچے اور

اسے چرانے والے شخص کا سراغ ملا ۔ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر کے

جب پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا اس نے گرل فرینڈ کو منفرد تحفہ دینے کے لئے اونٹ

کا بچہ چرایا ہے۔

=—= بھارتی پولیس کا شہری کی ازدواجی زندگی پرسکون بنانے کا حل فلاپ

بھارتی ریاست جھارکنڈ میں ایک شادی شدہ شخص کی پہلے گرل فرینڈ اور بعد

ازاں دوسری اہلیہ کا درجہ پانے والی خاتون نے بھارتی پولیس کی کئی ہفتوں کی

محنت پر پانی پھیر دیا جبکہ اپنے خاوند پر شادی کے بہانے جنسی زیادتی کا الزام

عائد کرتے ہوئے ایف آئی درج کروادی جس پرپولیس نے اسی شہری کے وارنٹ

گرفتاری جاری کر دیئے اور پکڑنے کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔ یہ کہانی اسوقت

شروع ہوئی جب بھارتی شہر رانچی سے تعلق رکھنے والے راجیش مہاتو نے

شادی شدہ ہونے کے باوجود گرل فرینڈ بنانے کا فیصلہ کیا، راجیش نے اپنی گرل

فرینڈ کو اپنی شادی سے لاعلم رکھتے ہوئے گھر سے بھاگ جانے کو کہا اورخود

بھی اپنی بیوی اور بچے کو چھوڑ دیا،تاہم مسائل ختم نہ ہوئے بلکہ بڑھ گئے، کیو

نکہ ایک طرف راجیش کی پہلی بیوی نے پولیس میں شکایت درج کروا دی تو

دوسری جانب راجیش کی گرل فرینڈ کے والدین نے بیٹی کے اغو ا کا الزام عائد کر

کے مقدمہ درج کروادیا۔

=–= یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈ حکومت کا کنواروں کیلئے منفرد ہدایت نامہ

پولیس راجیش اور اس کی گرل فرینڈ کو گرفتار کیا تو معلوم ہوا دونوں نے شادی

کر لی ہے، جب راجیش کا اپنی دوسری بیوی کے ہمراہ اپنی پہلی اہلیہ سے سامنا

ہوا تو دونوں میں بحث چھڑ گئی، پولیس نے مداخلت کر کے جھگڑا ختم کرنے کے

لئے فیصلہ سنایا کہ راجیش ہفتے میں 3 دن پہلی اہلیہ اور 3 دن دوسری اہلیہ کے

ساتھ گزارے گا جبکہ ایک دن کی راجیش کو رخصت دیتے ہوئے پولیس نے تینوں

فریقین سے مصالحتی دستاویز پر دستخط کروا لیے لیکن مسائل پھر بھی کم نہ

ہوئے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

گرل فرینڈ سالگرہ تحفہ

Leave a Reply