سرحد عبور کرکے لاہور آنیوالا بھارتی جاسوس گرفتار، مزید تفتیش شروع 0

خاتون کے ساتھ ریپ کے الزام میں گرفتارسینئرسول جج معطل

Spread the love

گرفتارسینئرسول جج

پشاور (جے ٹی این آن لائن نیوز) رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ نے ضلع لوئر دیر میں خاتون کے ساتھ

ریپ کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج کو معطل کردیا۔رجسٹرار نے کہا کہ قانون سب کے لیے

ایک ہے اور سینئر سول جج کو سنگین الزام پر فوری معطل کیا جارہا ہے۔ادھر پولیس نے سینئر سول

جج کو عسی خان آفریدی کی عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس

کے حوالے کردیا گیا۔قبل ازیں جواں سالہ لڑکی کو اپنے گھر میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے

والے سینئر سول جج کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) عرفان اللہ خان نے پیش

رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ سینئر عدالتی افسر کی گرفتاری مقدمہ درج ہونے کے بعد

عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ ’مقدمہ درج کرنے کے بعد عدالتی افسر کو گرفتار کر لیا

گیا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی، جس کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان ہے، پولیس کی

تحویل میں ہے، اس کا طبی معائنہ کروایا جارہا ہے۔ڈی پی او کا کہنا تھا پولیس لڑکی کی میڈیکل

رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔عرفان اللہ خان نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ متاثرہ لڑکی کو ملزم

کی سرکاری رہائش گاہ سے برآمد کیا گیا اور ان کا کہنا ہے ملزم نے اسے اغوا کر کے زیادتی کا

نشانہ بنایا۔شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک پولیس افسر نےمیڈیا کو بتایا کہ

لڑکی نے خود عدالتی افسر کے گھر سے 15 پر کال کی اور مدد کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کال

موصول ہونے پر پولیس، سینئر عدالتی افسر کے گھر پہنچی اور لڑکی کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے جج کی رہائش گاہ پر پولیس اہلکار تعینات

کردیے گئے ہیں۔بعد ازیں بلامبٹ تھانے نے تصدیق کی کہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ موصول ہو چکی

ہے جس میں ان سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

گرفتارسینئرسول جج

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply