Stock Exchange,Dollar,Gold

گذشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں تیزی، روپیہ ڈالر کے مقابل تگڑا، سونا فی تولہ 3700 روپے مہنگا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) گذشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای

100 انڈیکس 700 پوائنٹس بڑھ کر40700 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ

مارکیٹ کے سرمائے میں 64 ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے

نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ

کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے 54 فیصد حصص کی قیمتیں بھی

بڑھ گئیں۔ جبکہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی

قدر 164 روپے کی سطح سے گھٹ کر163 روپے کی سطح پر آ گئی، ہفتے کے

دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر مہنگا ہوا جبکہ ملکی صرافہ

مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 3700 روپے اور دس گرام سونا 3173 روپے مہنگا

ہو گیا۔

===-: یہ بھی پڑھیں، پراپرٹی، زیورات، ہیرے خریداری کا ریکارڈ جمع کرانا لازمی قرار
—————————————————————————————-

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کی وجوہات مارکیٹ

میں انسٹیٹیوشنز کی بڑھتی ہوئی خریداری کی سرگرمیوں، سٹیٹ بینک کی بینکوں

کو 2020ء تک اپنی فنانسنگ کا 5 فیصد حصہ ہاؤسنگ و کنسڑیکشن سیکٹر کو

فراہم کرنے کی تنبیہ، حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسلامک

نیا پاکستان سرٹیفکیٹ متعارف کرانے سے ذرمبادلہ ذخائر بڑھنے کی توقعات،

400 اشیاء کے بعد مزید 152 اشیاء کی درآمد پر ڈیوٹی کی شرح میں کمی سے

برآمد کنندہ صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی کی توقعات رہیں۔

===-: سرمایہ میں 64 ارب 35 کروڑ 93 لاکھ سے زائد کا اضافہ

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ہفتے کے دوران 64 ارب

35 کروڑ 93 لاکھ 45 ہزار 932 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے

میں سرمائے کا مجموعی حجم 75 کھرب 38 ارب 63 کروڑ 4 لاکھ 58 ہزار 695

روپے سے بڑھ کر 76 کھرب 2 ارب 98 کروڑ 98 لاکھ 4 ہزار 627 روپے ہو گیا۔

===-: ہفتے میں روپے کی قد مستحکم ہوئی،

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا

رجحان رہا جبکہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی

قدر 164 روپے کی سطح سے گھٹ کر 163 روپے کی سطح پر آ گئی۔ فاریکس

ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی

مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس

سے ڈالر کی قیمت خرید 163.80 سے کم ہو کر163.70 روپے اور قیمت فروخت

164.10 سے کم ہو کر 164 روپے پر آ گئی جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر

میں بالترتیب 50 پیسے اور 1 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی

قیمت خرید 192 سے بڑھ کر 192.30 روپے اور قیمت فروخت 194 سے بڑھ کر

194.30 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211 سے بڑھ کر 212

روپے اور قیمت فروخت 213 سے بڑھ کر214 روپے پر جا پہنچی۔

===-: یورو کی قدر 50 پیسے، برطانوی پونڈ کی قیمت 1 روپے بڑھ گئی

ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر

بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر55 پیسے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں

ڈالر 70 پیسے سستا ہوا جبکہ زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں 50 پیسے

اور برطانوی پونڈ کی قدر میں 1 روپے کا اضافہ ہوا۔

===-: فی تولہ سونا 3700، دس گرام سونا 3173 روپے مہنگا ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں ہفتہ کو 16 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت

1931 ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی

قیمت 1800 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 16 ہزار 200 روپے اور دس گرام

سونے کی قیمت 543 روپے کے اضافے سے 99 ہزار 623 روپے پر جا پہنچی۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے

کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر مہنگا ہوا جبکہ ملکی صرافہ

مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 3700 روپے اور دس گرام سونا 3173 روپے مہنگا

ہو گیا۔

== قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں

گذشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply