گاڑی کے شوقین افراد کیلئے بڑا سرپرائز، الیکٹرک کار صرف ڈیڑھ لاکھ میں

گاڑی کے شوقین افراد کیلئے بڑا سرپرائز، الیکٹرک کار صرف ڈیڑھ لاکھ میں

Spread the love

لاہور (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) گاڑی کے شوقین افراد

چینی کمپنی علی بابا کی جانب سے فروخت کی جانیوالی گاڑی اب پاکستانی بھی

خرید سکتے ہیں، چین میں تیار کی جانیوالی الیکٹرک کار کی قیمت صرف ڈیڑھ

لاکھ روپے، بذریعہ آن لائن خریداری بھی ممکن، ایک مرتبہ مکمل چارج کے بعد

100 کلو میٹر فاصلہ طے کر سکتی ہے۔ جبکہ سپورٹس کاریں بنانے والے دنیا کے

مشہور گروپ گورڈن مرے نے بھی اب الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان کر دیا

ہے، 2026ء تک ایک ہائبرڈ ماڈل کی کار جبکہ 2030ء تک ایک مکمل الیکٹرک

سپر کار لانچ کر دی جائے گی-

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

تفصیلات کے مطابق ایک چینی کمپنی کی جانب سے دنیا کی سستی ترین گاڑی

فروخت کی جا رہی ہے۔ اس گاڑی کی قیمت 1 ہزار امریکی ڈالرز سے بھی کم،

یعنی تقریباً ڈیرھ لاکھ روپے پاکستانی ہے۔ 2 دروازوں والی یہ الیکٹرک کار چین

کی مشہور کمپنی علی بابا کی جانب سے بذریعہ آن لائن فروخت کی جا رہی ہے۔

یوں پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے شہری یہ گاڑی خرید سکتے ہیں۔ گاڑی کو دنیا

کی سستی ترین گاڑی قرار دیا جا رہا ہے، تاہم گاڑی کا معیار و خصوصیات بھی

کچھ متاثر کن ہیں، جن میں دیگر گاڑیوں کے مقابلے میں سائز قدرے کم اور مکمل

طور پر الیکٹرک ہے۔ مکمل چارج ہونے میں 10 گھنٹے کا وقت لگتا ہے، ایک

مرتبہ مکمل چارج ہونے کے بعد یہ گاڑی 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی

ہے، تاہم گاڑی کی رفتار انتہائی کم ہے۔ گاڑی زیادہ سے زیادہ 35 کلومیٹر فی

گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکتی ہے۔

=-.-= گروپ گورڈن مرے کی اعلان کردہ گاڑیاں تیاری سے پہلے ہی فروخت

ادھر گورڈن مرے جسکا شمار دنیا کی ایسی مشہور کمپنیوں میں ہوتا ہے جو

فارمولا ون کی ریسنگ میں حصہ لینے والی کاریں ڈیزائن کرتی ہے اور اس اعلان

کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ گورڈن مرے کی جانب سے جاری بیان میں کہا

گیا ہے کہ ہماری بھرپور کوشش ہو گی کہ صارفین کو ایسی الیکٹرک گاڑیاں فراہم

کریں جن میں کم بیٹریاں استعمال ہوں۔ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ

2022ء تک اس طرح کی 100 کاریں تیار کریگی، ان میں سے ہر کار کی لاگت

تقریباً 24 لاکھ پاؤنڈ ہو گی، تاہم حیران کن طور پر یہ تمام کاریں پہلے ہی فروخت

ہو چکی ہیں۔ اس منصوبے میں کار سازوں کیلئے الیکٹرک ایس یو ویز اور ڈلیوری

وینز کی تیاری شامل ہے۔ گروپ کا کہنا ہے اس ضمن میں 420 ملین امریکی ڈالرز

کی سرمایہ کاری کی جائیگی جبکہ آئندہ اڑھائی برسوں میں بین الاقوامی معیار کے

مطابق ان گاڑیوں کا ایک چھوٹا ٹیسٹ فلیٹ بھی تیار کر لیا جائیگا۔

گاڑی کے شوقین افراد

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply