گاڑی روکنے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی رینجرز اہلکاروں کو شاباش

Spread the love

شہر قائد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گاڑی کو رینجرز نے روک لیا،مراد علی شاہ سی ویو کے دورے کے بعد بغیر پروٹوکول کے نجی گاڑی میں واپس جا رہے تھے۔پیرکوترجمان وزیراعلیٰ ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا مراد علی شاہ سی ویو کے دورے کے بعد بغیر پروٹوکول کے نجی گاڑی میں واپس جا رہے تھے کہ رینجرز اہلکاروں نے انہیں روک لیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو دیکھتے ہی رینجرز اہلکاروں نے انہیں سیلوٹ کیا جبکہ گاڑی روکے جانے پر وزیراعلی سندھ نے رینجرز اہلکاروں کو شاباش دی۔

Leave a Reply