213

”ک کنگناں“میں میرا کردارسب کوپسند آئیگا:عذرا آفتاب

Spread the love

سینئر اداکارہ عذرا آفتاب نے کہا ہے کہ کہ رائٹر اور ڈائریکٹر خلیل الرحمن قمر کی زیر تکمیل فلم ”ک کنگناں“میں میرا کردار پرستاروں کے ذہنوں پر نقش ہوجائے گا۔میں اس میگا پراجیکٹ میں ایک بیوہ ہندو عورت کے کردار میں نظر آﺅں گی۔ دنیا میں ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہونے کےلئے ہمیں تعلیم پر بھرپور توجہ دینی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی چودہ سال سے کم عمر بچوں کی بڑی تعداد سکول جانے کی بجائے محنت مزدوری کرکے اپنا اور اہل خانہ کا پیٹ پال رہی ہے اس حوالے سے سنجیدگی کے ساتھ کام کرنا ہو گا ۔ جب تک ہم تعلیم کے میدان میں آگے نہیں آئیں گے اس وقت تک نہ تو ہم ملکی ترقی میں نمایاں کام کر سکتے ہیں اور نہ ہی عالمی سطح پر ہماری شناخت ہو سکتی ہے ۔ عذرا آفتاب نے کہا کہ ارفع کریم نے اپنی تعلیم اور ذہانت کے بل بوتے پر دنیا بھر میں پاکستان کا نا م روشن کیا ،ہمارے ملک میں ایسے اور بھی بچے ہیں مگر انہیں تعلیم کی سہولت میسر نہیں ۔آج شرح خواندگی میں بنگلہ دیش ، بھارت ، سری لنکا ہم سے آگے نکل چکے ہیں ،اگر ہم واقعی سنجیدگی کے ساتھ ملک کو ترقی کے راستے پر لانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے انقلابی بنیادوں پر تعلیمی اصلاحات اپنانی ہوں گی ۔

Leave a Reply