0

کے کے ایف کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

Spread the love

خدمت خلق فاونڈیشن کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا، ایف آئی اے نے کے کے ایف کی 48گاڑیوں کو مشکوک قرار د یتے ہوئے تمام گاڑیوں کی تفصیلات محکمہ ایکسائز سے طلب کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم بانی اور دیگر کےخلاف منی لانڈرنگ سکینڈل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے کاونٹر ٹیررازم ونگ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کو خط لکھ کر گاڑیوں کی تمام تفصیلات مانگ لیں جبکہ ایف آئی اے نے 48گاڑیوں کے نمبرز بھی فراہم کر دیئے ہیں۔ان گا ڑ یوں کی خریدو فروخت پر پابندی کی سفارش بھی کر دی گئی ۔ خط میں کہا گیا ہے زیر تفتیش گاڑیوں کی دستاویزات میں ردوبدل کے ذمہ دار پر جرمانہ اور سزا ہوسکتی ہے۔ ایف آئی اے تفتیشی افسر نے خط کی نقول انسداد دہشت گردی عدالت میں بھی جمع کرا دی۔

Leave a Reply