کے پی کے حکومت کا نجی سرمایہ کاروں کو مزید سہولیات کیلئے بڑا اقدام

کے پی کے حکومت کا نجی سرمایہ کاروں کو مزید سہولیات کیلئے بڑا اقدام

Spread the love

پشاور(بیورور چیف، عمران رشید خان) کے پی کے حکومت

Journalist Imran Rasheed

خیبرپختونخوا حکومت کے وژن کے تحت صوبے میں صنعتی شعبے کو مستقل

بنیادوں پر ترقی دے کر صنعتی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کیلئے نئے اکنامک

زونز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران چار نئے اکنامک

زونز کا اجراء کیا گیا، جنمیں رشکئی اسپیشل اکنامک زون، جلوزئی اکنامک زون،

نوشہرہ اکنامک زون ( توسیع ) اور ڈی آئی خان اکنامک زون شامل ہیں۔ ان اکنامک

زونز سے مجموعی طور پر تین لاکھ روزگار کے نئے مواقع متوقع ہیں۔ علاوہ

ازیں 89 ایکڑ اراضی پر محیط غازی اکنامک زون اور 40 ایکڑ اراضی پر محیط

چترال اکنامک زون اجراء کیلئے بالکل تیار ہیں اور آئندہ دو ماہ کے دوران ان کا

اجراء متوقع ہے۔ غازی اکنامک زون سے مجموعی طور پر 17980 روزگار کے

مواقع متوقع ہیں، جبکہ چترال اکنامک زون سے 8000 روزگار کے نئے مواقع پیدا

ہوں گے۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

یہ بات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منعقدہ خیبر پختونخوا

اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے ایک اجلاس میں بتائی گئی۔ وزیر

اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت عبد الکریم، سیکرٹری صنعت ہمایون

خان، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے

پی۔ ازمک جاوید خٹک و دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو

صوبے میں پہلے سے موجود اکنامک زونز میں قائم صنعتی یونٹس، نو قائم شدہ

اور آئندہ قائم کئے جانے والے اکنامک زونز پر تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ اجلاس

کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران کل آٹھ نئے اکنامک زونز کا اجراء کیا

جائے گا، جن میں بنوں، مہمند اکنامک زونز، بونیر ماربل سٹی، سالٹ اینڈ جپسم

سٹی کرک، درابن اسپیشل اکنامک زون ڈیرہ اسماعیل خان، پلئی، چترال اور غازی

اکنامک زونز شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ پہلے سے موجود اکنامک زونز میں 31

ارب روپے سے زائد سرمایہ کاری کی گئی ہے اور ان اکنامک زونز میں 1290

کارخانے لگائے گئے ہیں۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ان اکنامک زونز میں بند صنعتی یونٹس کی بحالی پر پیش

رفت جاری ہے جس سے صوبے میں خاطر خواہ سرمایہ کاری اور روزگار کے

مواقع متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین انٹر پرنیور شپ کو فروغ دینے اور انہیں

کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے ویمن بزنس پارک کے قیام کا منصوبہ

بھی تجویز کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے صنعتی شعبے کی ترقی کو اپنی حکومت کی

اولین ترجیحات کا ایک اہم جز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو روزگار کے

مواقع فراہم کرنے کیلئے صنعتی شعبے کی ترقی نہایت ضروری ہے جس کیلئے

موجودہ صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات اُٹھانے کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں

خاطر خواہ سرمایہ کاری بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے

کہ محکمہ صنعت کے تحت تمام جاری منصوبوں پر پیش رفت کو مقررہ ٹائم لائنز

کے مطابق یقینی بنایا جائے، تمام اکنامک زونز کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں-

=–= محمود خان کا ازمک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، مزید بہتری کی ہدایت

وزیراعلیٰ نے کے پی کے نے ازمک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے

ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ اُنہوں نے مزید

ہدایت کی کہ صوبے میں نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے سرمایہ کاروں

کی حوصلہ افزائی اور اُنہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا

جائے۔

کے پی کے حکومت ، کے پی کے حکومت ، کے پی کے حکومت

کے پی کے حکومت ، کے پی کے حکومت ، کے پی کے حکومت

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply