کے پی نیشنل ہاکی لیگ کھیلنے والی 8 ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا

کے پی نیشنل ہاکی لیگ کھیلنے والی 8 ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) کے پی نیشنل ہاکی

Journalist Imran Rasheed

خیبر پختونخوا کے پہلے نیشنل ہاکی لیگ 2021ء میں حصہ لینے والی آٹھ ٹیموں

کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا- ٹیموں میں ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑیوں کو بھی

شامل کیا گیا ہے جبکہ آفیشل بھی دیگر ٹیموں کیساتھ شامل ہیں- پاکستان ہاکی ٹیم

کے 4 کھلاڑیوں کو ان ٹیموں میں شامل کیا جائیگا، جبکہ ٹیکنیکل آفیشل کے

ناموں کا اعلان پیر کو کیا جائیگا جو ہر سنٹر میں موجود ہوں گے- پشاور کے

لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان خیبر

پختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ نے پریس کانفرنس میں کیا،

اس موقع پر چیف سلیکٹر رحیم خان، ہاکی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے

جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ، سلیکشن کمیٹی کے ممبرز یاسر اسلام اور ضیاء

بنوری بھی موجود تھے-

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

سید ظاہر شاہ کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعلان کردہ ناموں کے مطابق ڈی آئی

خان ٹیم میں گول کیپر محمد عدنان، عبدالرحمان، عمران احمد، خالد عثمان، ایم

نعمان، ایم ساجد بلوچ، شہزا د خان، مہربان، زین العابدین، اکبر زمان، مرتضی،

امجد علی، ایم فیضان، ہارون بلوچ، محمد اویس، ایم سجاد علی، ایم عمر حسن،

ڈیپارٹمنٹ کھلاڑیوں میں حسن، جمیل و کریم جبکہ آفیشل میں برکت علی، محمد

رمضان، شعیب جہانگیر اور برکت علی شامل ہیں- کوہاٹ ٹیم میں گول کیپر

کفایت، رضا حبیب، ولی الرحمان، عادل خان، وسیم افضل، انور، امجد رشید،

شاہد، حسن نیازی، حبیب، اصغر ضیاء، عمر شفیق، بلال، بختیار، علی شیروز،

احسان، دانیال، ڈیپارٹمنٹ کھلاڑیوں میں بلال، شعیب، حامد جبکہ آفیشل میں محمد

آصف، نوید اقبال اور وقاص شامل ہیں- ملاکنڈ ٹیم میں گول کیپر فرمان، شمشیر،

سہیل عباس، داﺅد غفار، امیر حمزہ، عباس، رئیس، مزمل، اسرار احمد، اعجاز

احمد، عاطف، انیس، یاسر، اعجاز، ظہیر عباس، سنگین، اسلام محمد، ڈیپارٹمنٹ

کھلاڑیوں میں شاہ فہد، محسن، ہادی جبکہ آفیشل میں ملک ودان، کاشف فرحان،

ڈاکٹر لیاقت شامل ہیں-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

ہزارہ ٹیم میں اویس، احد، عثمان، وقاص، نثار، اذان علی، حارث خان، حسین،

محمود الحسن، علی عباس، شام نواز، عرفان، حسین شاہ، محمد عثمان، حسیب

خان، خاور شہزاد، فرمان اللہ، ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑیوں میں فرمان، دانش، نوید

جبکہ آفیشل میں سردار وسیم، مدثر ملک، حق نواز شامل ہیں- مردان ٹیم میں گول

کیپر وقار، ایمل، شاہ زیب، جواد، اظہر، حمزہ، باچا، کاشف، سعد سردار، اعجاز،

سیف اللہ، زرک، سراج، شایان احمد، ہاشم اعوان، ابراہیم، عامر جبکہ ڈیپارٹمنٹ

کھلاڑیوں میں زکریا، ابراہیم، عادل اور آفیشل میں ریحان اشرف، کلیم اللہ، حسن

باچا شامل ہیں- بنوں ٹیم میں گول کیپر رومان، سلمان، ابرار، منیب، عامر، سہیل،

وسیم، فیضان، جہانگیر، قیصرار، ثاقب، ڈیپارٹمنٹ کھلاڑیوں میں سفیان، ذاکر،

خیر اللہ جبکہ آفیشل میں احسان اللہ، شفقت اللہ اور محمد نعیم شامل ہیں- فاٹا ٹیم

میں عثمان، ندیم، سمیع الحق، اسامہ، مشتاق، زیاد، توحید، آفاق، عزیر، طارق

جمیل، ثناء اللہ، ڈیپارٹمنٹ کھلاڑیوں میں عباس، یاسر اور ولید شامل ہیں- پشاور

ٹیم میں گول کیپر سبحان، قیصر، عمر، صلاح الدین، جبران، جنید شاہ، عثمان،

مجیب، سلمان، اسماعیل، زرین، تیمور، اسامہ، رحمان، احمد علی، سلمان نور،

ڈیپارٹمنٹ کھلاڑیوں میں امجد، یاسر، زاہد اللہ جبکہ آفیشل میں یاسر اسلام، ضیاء

بنوری اور ظاہر محمد خان شامل ہیں-

=-،-= ڈی جی ایس ڈی اسفندیار خٹک کا لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور کا دورہ

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈائریکٹریٹ اسفندیار خٹک نے پشاور کے لالہ ایوب

ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پشاور کے کھلاڑیوں کی پریکٹس

دیکھی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور تحسین اللہ، صدر خیبر

پختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن سید ظاہر شاہ، ہدایت اللہ، ضیاء بنوری اور دیگر بھی

ہمراہ تھے- ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک نے کے پی نیشنل ہاکی لیگ

کیلئے خصوصی طور پر لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں لائی جانیوالی مشین کے

حوالے سے معلومات حاصل کیں، انہیں بتایا گیا کہ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور

میں لائی جانیوالی صفائی کی مشین سے بہت حد تک بہتری آئی ہے، روزانہ کی

بنیاد پر یہاں صفائی کی جائیگی- بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے

ڈائریکٹر جنرل اسفندیار خٹک نے کہا اسوقت بارہ آسٹروٹرف مکمل ہو چکے ہیں

جبکہ مزید تین کی منظوری وزیراعلی خیبر پختونخوا دے چکے ہیں اور یہ تعداد

پندرہ تک مکمل ہو جائیگی، ان کے مطابق لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں صفائی

کیلئے لائی جانیوالی مشین جرمنی کی ہے اور اسی طرز کی مزید مشینیں جلد

جنوبی اضلاع میں واقع آسٹرو ٹرف کیلئے بھی منگوائی جائیں گی۔

کے پی نیشنل ہاکی، کے پی نیشنل ہاکی ، کے پی نیشنل ہاکی ، کے پی نیشنل ہاکی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply