کے پی میں ڈینگی کی ابتر صورتحال، اموات کی خبروں بنیاد ہیں، کمشنر پشاور

کے پی میں ڈینگی کی ابتر صورتحال، اموات کی خبریں بنیاد ہیں، کمشنر پشاور

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) کے پی میں ڈینگی

Journalist Imran Rasheed

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی

سے اموات اور ڈینگی کی ابتر صورتحال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،

خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے کوئی موت نہیں ہوئی، ڈینگی سے متاثرہ علاقوں

میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں- پشاور میں ٹوٹل 1173 کیسز

رجسٹرڈ ہوئے ہیں، 116 نئے کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، ڈینگی کے علامات

والے 703 افراد کے ٹیسٹ ہوئے، جن 253 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی،

40 افراد ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ 213 افراد ڈینگی سے صحت یاب ہو

چکے ہیں-

=–= صحت سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

انکا مزید کہنا تھا وہ اور تمام ڈپٹی کمشنرز ڈینگی مرض کی روک تھام اور دیگر

اقدامات کے لئے خود فیلڈ میں موجود ہیں، ضلعی انتظامیہ، محکمہ ہیلتھ ، ٹی ایم

ایز کو باہمی رابطے مزید موثر بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں، ڈی

جی ہیلتھ کو متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق ٹینٹ فراہم کرنے، ڈینگی

کیسز رجسٹرڈ ہونے والے پورے اضلاع میں فوگ سپرے کی ہدایات بھی جاری

کرنے سمیت عوامی آگاہی مہم میں بھی تیزی لانے کی ہدایات جاری کر دی گئی

ہیں- ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے اپنی زیرِ

صدارت ڈینگی کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس سے خطاب میں کیا-

جس میں پشاور ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، ٹی ایم ایز،

WSSP، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے اور ممبر صوبائی اسمبلی فضل الہٰی نے

خصوصی طور پر شرکت کی-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

اجلاس میں ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں لاروے کی تعداد میں نمایاں کمی پر

اطمینان کا اظہار کیا گیا، تاہم متاثرہ علاقوں میں اقدامات میں مزید تیزی لانے

فیصلہ کیا گیا، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اقدامات میں تیزی لانے کے لئے

از خود فیلڈ میں رہنے کے احکامات جاری کرتے یومیہ رپورٹ طلب کر لی،

جبکہ احتیاطی تدابیر اپنانے کے لئے عوامی آگاہی مہم میں بھی تیزی لانے کے

احکامات جاری کیے گئے-

کے پی میں ڈینگی ، کے پی میں ڈینگی ، کے پی میں ڈینگی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply