کے پی حکومت گڈ گورننس، سرکاری محکموں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری

کے پی گڈ گورننس، سرکاری محکموں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری

Spread the love

پشاور، اسلام آباد ( بیوروچیف، عمران رشید خان) کے پی حکومت

Journalist Imran Rasheed

خیبر پختونخوا حکومت کی گڈ گورننس اسٹرٹیٹجی کے تحت اصلاحاتی اقدامات

کے نتیجے میں سرکاری محکموں کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی

ہے اس سلسلے میں محکمہ معدنیات و معدنی ترقی میں اصلاحاتی اقدامات کے

نتیجے میں محکمے کے سالانہ محاصل میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے۔ محکمے نے

مالی سال 2020-21ء کے دوران 3.45 ارب روپے محاصل کے ہدف کے مقابلے

میں 5.21 ارب روپے کے ریکارڈ محاصل اکھٹے کئے۔ گزشتہ تین مالی سالوں

سے محکمے کے سالانہ محاصل میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ مالی سال 2018-

19ء کے دوران محکمے نے 2.18 ارب روپے کے محاصل اکھٹے کئے۔ مالی سال

2019-20ء کے دوران 3.24 ارب روپے جبکہ مالی سالی 2020-21ء کے دوران

5.21 ارب روپے کے محاصل اکھٹے کئے گئے۔ یہ بات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

محمود خان کی زیر صدارت منعقدہ محکمہ معدنیات و معدنی ترقی کے اجلاس میں

بتائی گئی جس میں محکمے میں جاری اصلاحات پر پیشرفت اور محکمے کی

مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

=-،-= پڑھیں، وزیراعلیٰ کے پی کا کم از کم اُجرت 21 ہزار یقینی بنانے کا حکم

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمد زئی، سیکرٹری

معدنیات نذر حسین شاہ، ڈائریکٹر جنرل معدنیات و دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس

میں شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سال 2018ء سے اب تک صوبے میں دو

ہزار سے زائد منرل ٹائٹلز دیئے گئے ہیں اور ایک صاف و شفاف طریقہ کار کے

تحت معدنیات کی نیلامی میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے صوبے میں غیر قانونی

کان کنی میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ کان کنوں کی فلاح و

بہبود کے لئے اقدامات کے تحت صوبے کے 163 معذور ہونے والے کان کنوں کو

گزشتہ دو سالوں کے دوران مالی معاوضوں کی مد میں چار کروڑ 30 لاکھ روپے

ادا کئے گئے ہیں جبکہ کان کنوں کے بچوں کو تعلیمی وظائف کی مد میں آٹھ کروڑ

روپے مالیت کی 4700 سے زائد سکالرشپس دی گئی ہیں۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں کان کنی کو جدید طرز پر استوار کرنے کیلئے

میکنکل مائننگ کے فروغ کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں، صوبے میں معدنی

ذخائر سے متعلق حقائق پر مبنی معلومات اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے انفارمیشن

ٹیکنالوجی کا موثر استعمال عمل میں لایا جا رہا ہے جبکہ بیرونی سرمایہ کاروں

کو راغب کرنے اور اُنہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے جملہ اُمور

کو آن لائن کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر ڈیجیٹل

منرل ٹائٹل سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جو سرمایہ کاروں کو صوبے کے معدنیات

والے مقامات سے متعلق معلومات و دیگر سہولیات آن لائن فراہم کرتا ہے۔ مزید

بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا آن لائن مائنز لیبر رجسٹریشن پورٹل متعارف کروانے

والا پہلا صوبہ بن گیا ہے جس کے تحت صوبے میں اب تک ساڑھے گیارہ ہزار

کان کنوں کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

محکمے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل اہم منصوبوں کے بارے میں

بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا منرل ٹیسٹنگ لیبارٹری کی استعداد کار میں اضافے

اور اسے جدید طرز پر استوار کرنے کیلئے 90 ملین روپے مالیت کا منصوبہ

سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے، اسی طرح مائننگ کیڈسٹرل سسٹم کو

اپ گریڈ کرنے اور اسے مزید جامع بنانے کیلئے 85 ملین روپے، جبکہ صوبے

میں کرشنگ زونز کے قیام کیلئے 300 ملین روپے کے منصوبے بھی سالانہ

ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ضم اضلاع میں معدنی ذخائر

کی میپنگ کا ایک منصوبہ بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے جس پر 300

ملین روپے لاگت آئے گی۔

=-،-= صوبائی حکومت کی آمدن میں اضافہ خوش آئند ہے، محمود خان

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے محکمے کی مجموعی کارکردگی

کو سراہا اور اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اُنہوں نے صوبے کے معدنی

وسائل سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرکے صوبائی حکومت کی آمدن میں

خاطر خواہ اضافے کیلئے سرکاری سطح پر ایک کمپنی کے قیام کی ضرورت پر

زور دیتے ہوئے محکمے کے اعلیٰ حکام کوصنعت کے تحت قائم خیبر پختونخوا

اکنامک زونز مینجمنٹ اور ڈویلپمنٹ کمپنی کے طرز پر ایک کمپنی کے قیام کیلئے

ایک ماہ کے اندر تجاویز تیار کر کے منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے منرل ٹائٹلز دینے

کے عمل میں پیچیدگیوں کو ختم کر کے اسے مزید آسان بنانے کیلئے ضروری

اقدامات اُٹھانے کی بھی ہدایت کی۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

نجی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو وزیراعظم عمران

خان کا وژن اور موجودہ صوبائی حکومت کی اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے وزیر

اعلیٰ نے کہا کہ نجی سرمایہ کاروں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کر کے

اُنہیں صوبے میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کیلئے دوستانہ اور سازگار

ماحول کو ہرلحاظ سے یقینی بنایا جائے تاکہ یہاں پر معاشی سرگرمیوں کو فروغ

دے کر لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جا سکیں۔

=-،-= سی ایم کے پی کے محمود خان کی پی ایم عمران خان سے ملاقات

قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران

خان ست ملاقات کی، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود

سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کرنے سمیت صوبے میں جاری سیاحتی

سرگرمیوں اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اور درپیش

مسائل کے فوری حل کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے اٹھانے جانیوالے

اقدامات کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا صوبے میں فروغ

سیاحت کے لئے طے شدہ روڈمیپ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت جاری

ہے۔ وزیراعلیٰ نے ضم شدہ اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے

بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے صوبے میں سیاحتی

سرگرمیوں کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے

ہوئے انہیں مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کے پی حکومت ، کے پی حکومت ، کے پی حکومت ، کے پی حکومت

Leave a Reply