آزاد کشمیرمیں پہلا کرکٹ میلہ " کے پی ایل" سجنے کو تیار، انتظامات مکمل

آزاد کشمیرمیں پہلا کرکٹ میلہ ” کے پی ایل” سجنے کو تیار، انتظامات مکمل

Spread the love

مظفرآباد، اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) کے پی ایل میلہ

کشمیر پریمیئر لیگ ( کے پی ایل) کا میلہ آج بروز جمعہ سے مظفر آباد کرکٹ

سٹیڈیم میں سجے گا۔ جس کی تمام تر تیاریاں اور انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،

افتتاحی میچ میں شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی میر پور

رائلز کی ٹیمیں مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں آج رات ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

ہوں گی۔ ایونٹ کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز مظفر آباد کرکٹ

سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19 میں

سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کی پروڈکشن پاکستان

سپر لیگ کی طرز پر کی جائے گی۔ پاکستان میں پہلی بار کرکٹ سٹیڈیم میں 2500

ایل ای ڈی فلکس لگائی جائے گی، ایل ای ڈی فلکس ٹیکنالوجی صرف انگلینڈ میں

کرکٹ میچوں کیلئے استعمال ہوئی ہے۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے لیے5 پچوں کی

تیاری مکمل کرلی گئی ہے، پروڈکشن میں 22 ہائی ڈیفینیشن کیمروں کا استعمال کیا

جائیگا۔ کے پی ایل کی کوریج میں ڈرون کیمرے کا بھی استعمال کیا جائیگا۔ لیگ

میں شریک 6 ٹیمیں مظفرآباد پہنچ چکی ہیں، تمام کھلاڑیوں اور سٹاف کی کرونا

ٹیسٹنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ ٹیموں کی پھر پور پریکٹس جاری ہے۔

شیڈول کے مطابق آج 6 اگست کو پہلا میچ رات ساڑھے 8 بجے میرپور رائلز اور

راولاکوٹ ہاکس میں کھیلا جائیگا۔ کل 7 اگست کو دوپہر 2 بجے باغ اسٹالیئنز

بمقابلہ کوٹلی لائنز، 7 اگست کو رات ساڑھے7 بجے اوورسیز واریئرز بمقابلہ

مظفرآباد ٹائیگرز، 8 اگست کو دوپہر2 بجے میرپور رائلز بمقابلہ باغ اسٹالیئنز اور

شام ساڑھے 7 بجے راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ کوٹلی لائنز، 9 اگست کو دوپہر2 بجے

اوورسیز واریئرز بمقابلہ میرپور رائلز، 9 اگست کو اور شام ساڑھے 7 بجے

راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز، 10 اگست کو دوپہر 2 بجے مظفرآباد

ٹائیگرز بمقابلہ کوٹلی لائنز، شام ساڑھے 7 بجے باغ اسٹالیئنز بمقابلہ اوورسیز

واریئرز، 11 اگست کو دوپہر 2 بجے راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ باغ اسٹالیئنز اور شام

ساڑھے 7 بجے کوٹلی لائنز بمقابلہ میرپور رائلز، 12 اگست کو دن 11 بجے باغ

اسٹالیئنز بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز اور شام ساڑھے 7 بجے راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ

اوورسیز واریئرز، 13 اگست کو دن 11 بجے اوورسیز واریئرز بمقابلہ کوٹلی

لائنز، شام ساڑھے 7 بجے مظفرآباد ٹائیگرز بمقابلہ میرپور رائلز کا میچ کھیلا

جائیگا۔
=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

14 اگست کو سہ پہر 4 بجے کوالیفائر (1 بمقابلہ 2)، 15 اگست کو سہ پہر 4 بجے

ایلیمینیٹر1 (3 بمقابلہ 4)، 16 اگست کو سہ پہر 4 بجے ایلیمینیٹر2 (کوالیفائر ہارنے

والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر 1 جیتنے والی ٹیم) جبکہ 17 اگست کو شام 7 بجے فائنل

(کوالیفائر جیتنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر 2 جیتنے والی ٹیم) کھیلا جائیگا۔

کے پی ایل میلہ ، کے پی ایل میلہ ، کے پی ایل میلہ ، کے پی ایل میلہ

Leave a Reply