0

کے ایچ یو جے کے انتخابات، پروگریسیو پینل کے ناصر حسین صدر منتخب

Spread the love

پشاور (بیورو چیف/عمران رشید خان ) کے ایچ یو جے کے انتخابات

Journalist Imran Rasheed

خیبر یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں پروگریسو جرنلسٹس پینل کے ناصر حسین 20

ووٹوں کی برتری سے یونیٹی ڈیموکریٹک الائنس کے فاروق فراق کو شکست دیکر صدر منتخب

ہوگئے۔ خیبر یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات چیئرمین الیکشن کمیٹی جمشید باغوان

کی نگرانی میں منعقد ہوئے جس کے ممبران میں عارف خان اور عماد وحید شامل تھے۔ صدارت کے

ناصر حسین 247 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے، ان کے مدمقابل فاروق فراق نے227 ووٹ حاصل

کئے۔ نائب صدارت کی دو نشستوں پر عمران ایاز 269 ووٹ حاصل کر کے سینئر نائب

صدر اور بصیر قلندر 189 ووٹ لے کے نائب صدر منتخب ہوئے۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر

عمران یوسفزئی 220 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ارشاد علی 278 ووٹ لے کر جائنٹ سیکرٹری جبکہ

شاہ زیب 259 ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔ ایگزیکٹو کونسل میں منتخب ہونے

والے ممبران میں عالمگیر خان نے سب سے زیادہ ریکارڈ 303 ووٹ حاصل کئے، دیگر کامیاب ممبران

میں شمیم شاہد، سید بخار شاہ باچا، فرید اللہ، ابراہیم خان، شبیر حسین شاہ،عارف یوسفزئی،

عطاء الرحمان، امیر معاویہ اور ناصر داوڑ شامل ہیں۔

آزادی صحافت و صحافیوں کے حقوق کیلئے جدو جہد جاری رکھنے کا عزم

نو منتخب صدر ناصر حسین نے کامیابی کے بعد خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ یونین کا وقار

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

بحال کرنے اور سابقہ کابینہ کے بہترین کاموں کا تسلسل اور کارکن صحافیوں کے حقوق کے تحفظ

اور آزادی صحافت کی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یونین کے صدر فدا خٹک اور جنرل

سیکرٹری محمد نعیم کی کارکردگی کو سراہا اور یقین دلایا کہ وہ تمام پینلز کے کامیاب ساتھیوں

کو ساتھ لیکر چلیں گے، انہوں نے پرامن الیکشن کے انعقاد پر الیکشن کمیٹی کو سراہا اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی_

ایم ریاض و عمران بخاری کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

خیبر پختونخوا کے مرکزی پریس کلب پشاور کے صدر ایم ریاض نے خیبر یونین آف جرنلسٹس کے

انتخابات میں نو منتخب صدر ناصر حسین اور دیگر عہدیداروں کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک

باد دیتے ہوئے کل یہ نو منتخب دوست مختلف گروپوں کے امیدوار تھے اور آج یہ ہم سب کی

منتخب قیادت ہیں، آج ایک نیا دن ہے اور اس نئے دن سے ہماری منتخب باڈی کے نئے سفر کا آغاز ہو

رہا ہے یہ کارکن صحافیوں کے حقوق و مفادات کے تحفظ کا سفر ہے جس میں ہم سب اپنے منتخب

ساتھیوں کے دست و بازو ہوں گے، صرف ہمارا تعاون اور دعائیں ہی نہیں بلکہ ہماری تمام

صلاحیتیں اور وسائل بھی ان کے لئے حاضر ہیں۔ اللہ تعالیٰ خیبر یونین آف جرنلسٹس کے نو

منتخب عہدیداروں کے انتخاب کو پوری کمیونٹی کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنائے انہوں نے کے

ایچ یو جے کے انتخابات میں رہ جانے والے تمام ساتھی بھی ایک دوستانہ ماحول میں بھرپور جمہوری مقابلہ کرنے پر شاباش کے مستحق ہیں۔

کے ایچ یو جے کے انتخابات ، کے ایچ یو جے کے انتخابات ، کے ایچ یو جے کے انتخابات

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply