کے الیکٹرک کی بجلی 3.45 روپے یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست پر فیصلہ موخر

Spread the love

کے الیکٹرک بجلی مہنگی

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) نیپرا نے بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے سے

متعلق کے الیکٹرک کی درخواست پر اعداد و شمار کی تفصیل واضح کرنے کی ہدایت کردی۔چیئرمین

نیپرا کی سربراہی میں ستمبر کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 45 پیسے فی

یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ کے الیکڑک حکام کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ایل این

جی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر بجلی کی پیداواری لاگت پر پڑا ہے۔ سماعت کے دوران

نیپرا حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک کی طرف سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا 6 ارب 64 کروڑ

روپے بنتا ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے ایک ارب سولہ کروڑ

روپے کا اضافہ بوجھ پڑا، گیس کے کم پریشر کی وجہ سے 98 کروڑ 90 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔

جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ یہ بہت بڑا ہندسہ ہے، بجلی صارفین کے لیے یہ بہت بڑا جھٹکا ہے۔

اس موقع پر کراچی کے تاجر رہنما عارف بلوانی نے کہا کہ سماعت میں بات کچھ اور کی جاتی ہے

کے الیکٹرک کے پیپر پر اور ہوتی ہے ،کے الیکٹرک خود مہنگی بجلی بنانے کی بجائے ساری بجلی

نیشنل گرڈ سے کیوں نہیں خرید لیتی۔ کراچی کے بجلی کے صارفین نے کہا کہ وفاقی حکومت سے

سستی بجلی لیکرعوام کو مہنگی دی جارہی ہے۔ نیپرا نے کے الیکڑک کو بجلی کی پیداوار اور

خریداری سے متعلق اعداد و شمارکی تفصیل واضح کرنے کی ہدایت کردی۔

کے الیکٹرک بجلی مہنگی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply