Shoaib Akhtar Ex Pakistani Fast baller

کے آر ایل گراونڈ راولپنڈی سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کے نام سے منسوب

Spread the love

راولپنڈی( جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) کے آر ایل گراونڈ

“خان ریسرچ لیبارٹریز” گراونڈ راولپنڈی کو پاکستان کے سابق فاسٹ باولر شعیب

اختر کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے

اپنے نام سے منسوب کرکٹ سٹیڈیم کی تصاویر جاری کیں اور کہا کہ سٹیڈیم کا نام

مجھ سے منسوب ہونا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں جبکہ لوگوں کی محبت

کو الفاظ میں بیان کرنا بھی ناممکن ہے۔ شعیب اختر نے لکھا میں کم و بیش ہی

لفظوں سے خالی ہوتا ہوں لیکن واقعی آج میرے پاس لوگوں کی محبت کو بیان

کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔ میں نے پوری ایمانداری کیساتھ ، پوری لگن اور

جذبے سے عزم و استقامت کیساتھ پاکستان کی خدمت کیلئے ہمیشہ پوری کوشش

کی اور سبز ہلالی پرچم بلند رکھنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔

=-= شاہد آفریدی کی 20 سالہ پرانی شادی کی تصاویر وائرل
Shahid Afridy

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بوم بوم شاہد آفریدی کی شادی کی 20 سال

پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، ان کی شادی کی تصاویر مرزا

اقبال بیگ کی طرف سے شیئرکی گئیں۔ یاد رہے یہ تصاویر ایک ایسے وقت میں

سامنے آئی ہیں جب ان کی صاحبزادی کا رشتہ مانگے جانے کی خبریں سامنے

آئیں۔ شاہد آفریدی کی وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے وہ سیاہ رنگ کے لباس

میں دولہا بنے بیٹھے ہیں،ان کے ہمراہ سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق، سوئنگ کے

سلطان وسیم اکرم اور جاوید میانداد بھی ہیں۔ ان تصویروں کے کیپشن میں بتایا گیا

ہے شاہد خان آفریدی کی یہ تصویریں سال 2000ء میں ان کی شادی کے موقع پر

لی گئی تھیں۔

کے آر ایل گراونڈ

=—–= قارئین =-: کاوش اچھی لگے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply