کیپ ٹائون ٹیسٹ کیلئے عباس ٹیم دستیاب، رضوان کی بھی شمولیت کا امکان

Spread the love

جنوبی افریقہ کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کےلئے فاسٹ بولر محمد عباس ٹیم کو دستیاب ہوں گے، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بھی ٹیم میں شامل کیے جانے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد سلیکٹرز نے ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ پر غور شروع کردیا جس کے لیے محمد رضوان کو مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر شامل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی شمولیت کی صورت میں اسد شفیق کو جگہ خالی کرنا پڑےگی، انہوں نے پہلے ٹیسٹ کی دو اننگز میں صرف 13 رنز بنائے تھے۔ اطلاعات تھیں سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ لائن کی ناکامی کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کپتان سرفراز احمد، اظہر علی اور اسد شفیق کو بلاکر انہیں کھری کھری سنائیں اور کہا سینئر بلے باز جان بوجھ کر آو¿ٹ ہوئے۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس بھی مکمل فٹ ہوکر دوسرے ٹیسٹ کےلئے ٹیم کو دستیاب ہیں جبکہ حارث سہیل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں ہی ٹیم میں شامل کیے جائیں گے۔ یاد رہے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے شروع ہوگا اور 3 میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

Leave a Reply