trump
Spread the love

کیپٹل ہل پرحملہ

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) ایف بی آئی کی تاریخ کی سب سے بڑی تفتیش جو 6جنوری

2021ء کو کیپٹل ہل پر سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے بعد شروع ہوئی تھی وہ ایک

سال گزرنے کے باوجود ابھی تک جاری ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے ذرائع نے بتایا ہیکہ اب تک

700کے قریب افراد کوپہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور سینکڑوں افراد ابھی تک روپوش ہیں

جن کی تلاش جاری ہے۔ محکمہ کے مطابق سانحہ کیپٹل ہل کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد عدالتوں

میں مقدمات لے جانے میں مزید کئی سال لگ سکتے ہیں۔ ان مقدمات کا اہم پہلو یہ ہے کہ اس سلسلے

میں اگرچہ سابق صدر ٹرمپ کو حاصل تحفظات کے باعث گرفتار نہیں کیا گیا لیکن وہ اپنے قریبی

ساتھیوں سمیت ان کی زد میں آسکتے ہیں۔ یادرہے کہ گزشتہ برس 6جنوری کو سابق صدرٹرمپ نے

امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل کے قریب ایک ریلی اس وقت منعقد کی جب وہاں ان کے خلاف

احتسابی کارروائی کا آغاز ہونے جارہا تھا۔ اس ریل کے شرکاء کو انہوں نے مبینہ طور پر کیپٹل

ہل پر دھاوا بولنے کی ترغیب دی جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچنے کے علاوہ جانی

نقصان بھی ہوا۔ اس دوران عمارت کی حفاظت پرمامور سو کے قریب پولیس افسروں کو مظاہرین نے

نشانہ بنایا اور ان پر تشدد کر کے ان کو پناہ لینے پر مجبور کیا۔

کیپٹل ہل پرحملہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: