Justin Trudeau Pm Canada

الیکشن میں تاخیر، کینیڈین اپوزیشن ان ایکشن، جسٹن ٹروڈو حکومت کو خطرہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اوٹاوا(جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) کینیڈین اپوزیشن ان ایکشن

کینیڈا کی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر الزامات عائد کرتے

ہوئے تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا، اپوزیشن کا کہنا ہے کہ کرونا

وائرس کیخلاف دوستوں کودئیے گئے کا نٹریکٹ کی تحقیقات کی جائیں اور دیکھا

جائے کہ وہ بروقت انتخابات کا انعقاد کیوں نہیں چاہتے۔

=—= یہ بھی پڑھیں، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی نسل پرستانہ تصویر پر معافی
———————————————————————————————

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عائد ہونے والے الزامات

کے بعد جسٹن ٹروڈو کی حکومت کا تختہ الٹنے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ اپوزیشن

جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے نام پر دیے جانے

والے کانٹریکٹ کی تحقیقات کی جائیں اور دیکھا جائے کہ جسٹن ٹروڈو نے کیوں

اپنے دوستوں پر کرم نوازیاں کیں اور وہ بروقت الیکشن کا انعقاد کیوں نہیں چاہتے۔

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ کرونا وبا کے

دوران ہی انتخابات کا انعقاد کروایا جائے-

=—= کرونا کی صورتحال میں الیکشن خطرناک، ترجمان وزیراعظم

دو روز قبل وزیراعظم کے ترجمان نے کہا تھا کہ ایسی صورتحال میں الیکشن کا

انعقاد کسی خطرے سے خالی نہیں ہوگا اور نہ ہی شہری اپنے حقِ رائے دہی کا

استعمال کرسکیں گے۔ اپوزیشن جماعت لبرل پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جسٹن

ٹروڈو کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرے گا۔

=—= اپوزیشن ایکشن میں آ گئی تو ٹروڈو حکومت کا بچنا مشکل، مبصرین

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر عدم اعتماد کی قرار داد منظور ہوگئی تو ٹروڈو

کی حکومت کا بچنا کسی صورت بھی ممکن نہیں ہوگا کیونکہ ان کے پاس ایوان

میں اکثریت نہیں ہے اور اتحادی جماعت نے بھی اپوزیشن سے رابطے شروع

کردیے ہیں۔ حکومتی جماعت نیو ڈیموکریٹس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرڈو کے

خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوگی، ویسے بھی

وزیراعظم انتخابات کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔

=–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں

کینیڈین اپوزیشن ان ایکشن

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply